ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوم آزادی اور معرکہ حق کا جشن؛ شہر میں 10 مقامات پر آتش بازی ہوگی

 یوم آزادی اور معرکہ حق کا جشن؛ شہر میں 10 مقامات پر آتش بازی ہوگی

 سٹی 42: یوم  آزادی اور معرکہ حق کا جشن منانے کے لیے  شہر میں بھرپور آتشبازی ہو گی
صوبائی دارالحکومت میں مجموعی طور پر 10 مقامات پر آتشبازی ہو گی،سرکاری سطح کے علاوہ 8 نجی مقامات پر بھی آتشبازی ہو گی
سی بی ڈی کلمہ چوک، بینکرز سوسائٹی کماہاں انٹرچینج میں آتشبازی ہو گی،پیراگون سٹی، ایل ڈی اے سٹی پر بھی آتشبازی کا مظاہرہ کیا جائے گا
سنٹرل پارک فیروزپور روڈ ،عرفہ کریم ٹاورپرآتشبازی کی جائے گی،الائیڈ سکول غوث گارڈن، ایسٹرن سٹی قائداعظم انٹرچینج پر آتشبازی ہو گی
مونال ریسٹورنٹ لبرٹی کی این او سی کی درخواست رد کر دی گئی ،مونال ریسٹورنٹ کو ملحقہ پٹرول پمپ کی وجہ سے آتشبازی کی اجازت نہ ملی
شہر میں سرکاری سطح پر بھی 2 مقامات پر آتش بازی کی جائے گی،گریٹر اقبال پارک اور لبرٹی چوک گلبرگ میں شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا جائیگا

آتش بازی آج رات بارہ بجے  یوم آزادی  شروع ہوتے ہی  کی جائے گی