ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوم آزادی ؛ون ویلنگ، ہلڑ بازی روکنے کے لیے 13 ہزار پولیس اہلکار تعینات

یوم آزادی ؛ون ویلنگ، ہلڑ بازی روکنے کے لیے 13 ہزار پولیس اہلکار تعینات

سٹی42:  یوم آزادی پر ون ویلنگ،ہلڑ بازی روکنے کا چیلنج  ؛ ہاٹ سپاٹ پوائنٹ آؤٹ ،خصوصی اینٹی ون ویلنگ سکواڈ تشکیل دے دیا گیا ،لاہور سمیت پنجاب بھر میں 13ہزار افسران و اہلکار ڈیوٹی دینگے
افسران و اہلکار 13اور 14 اگست کی درمیان شب تعینات ہونگے،لاہورمیں 12 ایس پیز ،36 ڈی ایس پیز ڈیوٹیاں سرانجام دینگے،پنجاب بھر میں 24ٹریفک انسپکٹر،2400سے زائد وارڈنز ڈیوٹی دینگے
ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر نے کہا لاہور میں 100سے زائد ہاٹ سپاٹس ڈیکلیئر کئے گئے،پنجاب بھر میں 600سے زائد ہاٹ سپاٹ ڈکلیئر کئے گئے،ون ویلنگ ،ریس لگانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی،بغیر سائلنسر والی موٹرسائیکلوں کیخلاف بھی سخت کارروائی ہو گی۔
پنجاب بھر میں 255سے زائد مقامات پر ناکے لگائے جائیں گے،72سےزائد خصوصی اینٹی ون ویلنگ سکواڈز تشکیل دے دیے گئے ،خصوصی سکواڈ اہم پوائنٹس پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کرینگے،اہم چوراہوں پر ڈسٹرکٹ پولیس کیساتھ قیدیوں کی وینز تعینات کی جائیں گی،قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو فوری گرفتار کیا جائے گا،ہر ڈی ایس پی کے تحت ایمرجنسی سکواڈ تعینات کیا جائیگا،
ایمرجنسی سکواڈ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل دے گا،سڑکیں بلاک کرنیوالوں کی شناخت کیلئے سیف سٹیز کیمروں کا استعمال ہو گا۔