سٹی 42 : یومِ آزادی پر طلبا و طالبات کا جوش و جذبہ بھی عروج پر ہے، زندہ دلانِ لاہور کے سکولوں اور کالجز میں یومِ آزادی کی مناسبت سے شاندار تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے، جہاں سٹوڈنٹس کی جانب سے ملی نغمے اور تقاریر سنائی جاتی ہیں۔
فارمن کرسچین کالج میں جشن آزادی کی مناسبت سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ فارمن کرسچین کالج مین گراؤنڈ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یونیورسٹی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ نےسٹوڈنٹ ایکٹویٹیزڈیپارٹمنٹ کےاشتراک سے انعقاد کیا۔
یکجہتی، فخر اور حب الوطنی کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں ریکٹر ایف سی سی یو ڈاکٹر جوناتھن ایڈلٹن کی بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اسکے علاوہ اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی ۔
تقریب میں سٹوڈنٹس کی جانب سےمختلف پرفارمنسز اور دلچسپ سیشنز پیش کیے گئے ۔
