ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی ٹی او لاہور کی یوم آزادی پر ہلڑ بازی اور ون ویلنگ کرنے والوں کو وارننگ

سی ٹی او لاہور کی یوم آزادی پر ہلڑ بازی اور ون ویلنگ کرنے والوں کو وارننگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سی ٹی اولاہور نے جشن آزادی کےحوالےسےشہرکی مختلف شاہراہوں کادورہ کیا اور ہلڑ بازی  یا ون ویلنگ کرنے والوں کو خبردار بھی کردیا 
سی ٹی اوڈاکٹراطہروحید نے کہا  کہ ٹریفک انتظامات کاجائزہ،سپیشل سکواڈزکوبریفنگ،ٹریفک بہاؤیقینی بنانےکی ہدایت کی ،یوم آزادی پرکسی کوبھی ہلڑبازی،ون ویلنگ کی اجازت نہیں دیں گے،فیملیزیاخواتین کوہراساں کرنےوالےخبرداررہیں،ہم ہرلمحہ کارروائی کیلئےتیارہیں کسی قسم کی رعائت نہیں دیں گے۔
سی ٹی اوڈاکٹراطہروحید نے کہا شہری آزادی کاجشن مکمل جوش و خروش سے منائیں،شہری سڑکوں پر ٹریفک کا بہاؤ یقینی بنانے میں ہمارا ساتھ دیں،ٹریفک پولیس کےسپیشل سکواڈزشہربھرمیں پٹرولنگ جاری رکھیں گے،ٹریفک پولیس13اور14اگست کو24گھنٹےتینوں شفٹوں میں کام کریگی،ٹریفک پولیس کےتقریباً3500کےقریب افسران،جوان24گھنٹےڈیوٹی انجام دینگے،
آزادی کاجشن سب ملکرمنائیں گےاورپاکستان زندہ بادکانعرہ بلندکرینگے۔