ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوم آزادی ؛ واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں شہریوں کو دعوت عام

یوم آزادی ؛ واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں شہریوں کو دعوت عام

 سٹی 42:  رینجرز حکام نے 14اگست کوواہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں شہریوں کو دعوت عام دے دی۔
رینجرز حکام نے پریڈ ایریا کے ساتھ ساتھ پنڈال کو شہریوں کیلئے مکمل کھول دیا،رینجرز حکام کی دعوت پر28ہزار شہری پرچم اتارنے کی تقریب دیکھ سکیں گے
شہری کل شام 4بجے سے قبل واہگہ بارڈر کے پریڈ ایونیو تک پہنچیں گے،اس سے قبل واہگہ بارڈر کے پریڈ ایریا میں 8ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش تھی،سابق نگران پنجاب حکومت محسن نقوی کے دور میں پریڈ ایریا کو بڑھانے پر کام شروع کیا گیا تھا