ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یومِ آزادی؛ سکولوں میں تقریبات، سبز و سفید لباس میں ملبوس بچوں کا جوش عروج پر

یومِ آزادی؛ سکولوں میں تقریبات، سبز و سفید لباس میں ملبوس بچوں کا جوش عروج پر

سٹی 42 : یومِ آزادی پر طلبا و طالبات کا جوش و جذبہ بھی عروج پر ہے، زندہ دلانِ لاہور کے سکولوں اور کالجز  میں یومِ آزادی کی مناسبت سے شاندار تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے، جہاں سٹوڈنٹس کی جانب سے ملی نغمے اور تقاریر سنائی جاتی ہیں۔ 

 ا ل م گورنمنٹ اپواسکول وارث روڈمیں یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سبز و سفید لباس میں ملبوس پیارے پیارے بچوں نے وطن سے محبت کا اظہار کیا، قومی پرچم تھامے بچوں نے ملی نغمے بھی گائے۔ بچوں کی وطن سے محبت پر دلکش پرفارمنس سے شرکا خوب محظوظ ہوئے۔

تقریب میں ڈائریکٹر اللہ والے ٹرسٹ شیخ پرویز، ڈائریکٹر پیلاک بینش ساہی نے شرکت کی، جنہوں نے طلبا کی کارکردگی کو سراہا۔

پرنسپل حبا علی گوہر اور وائس پرنسپل ماہم نور کی جانب سے تقریب کی میزبانی کی گئی۔