ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دشمن کوبھرپورجواب دینےکی اہلیت رکھتےہیں،پاکستان اسلامی ممالک کی واحد،دنیاکی ساتویں جوہری قوت ہے؛وزیر اعظم

دشمن کوبھرپورجواب دینےکی اہلیت رکھتےہیں،پاکستان اسلامی ممالک کی واحد،دنیاکی ساتویں جوہری قوت ہے؛وزیر اعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم دشمن کوبھرپورجواب  دینےکی اہلیت رکھتےہیں،پاکستان اسلامی ممالک کی واحد،دنیاکی ساتویں جوہری قوت ہے۔ 

 وزیراعظم شہبازشریف نے مرکزی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کے78سال مکمل ہونےپرسب کومبارکبادپیش کرتاہوں،آج کادن کےحوالےسےطویل تاریخ ہے،ہمارےبزرگوں کی قربانیاں ہرجگہ نظرآتی ہیں،ان کا کہنا تھا کہ یہ محض آزادی  کی جنگ نہیں تھی،دوقومی نظریہ کی فتح تھی،قائداعظم،علامہ اقبال،تحریک پاکستان کےتمام قائدین کوسلام پیش کرتاہوں،چندہی لوگ تاریخ کارخ موڑپاتےہیں۔ 
وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نےاس جشن آزادی کومعرکہ حق کانام دیاہے،بھارت نےجھوٹےالزام کی آڑلےکرپاکستان پرحملہ کیا،اس ےگھمنڈتھاکہ وہ جنگی طاقت کی بدولت پاکستان کوزیرکرےگا،جنگیں صرف ہتھیاروں کی بنیادپرنہیں لڑی جاتیں۔