ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوم آزادی؛ پی ایچ اے کا مفت پودے تقسیم کرنے کے لیے خصوصی کیمپ

یوم آزادی؛ پی ایچ اے کا مفت پودے تقسیم کرنے کے لیے خصوصی کیمپ

سٹی 42: پی ایچ اے کے زیراہتمام جشن آزادی اور معرکہ حق کی مناسبت سے تقریبات جاری ہیں۔
لبرٹی چوک،جیل روڈپرشہریوں میں مفت پودےتقسیم کرنےکیلئےخصوصی کیمپ قائم کیا جا رہا ہے ، سائیکل کارٹس اور کیمپس کے ذریعے شہریوں کو مفت پودے دیئے جا رہے ہیں،جشن آزادی کی خوشیوں کے ساتھ ماحولیاتی تحفظ کا پیغام دیا جا رہا ہے 
14اگست شام تک شہریوں میں مفت پودے تقسیم کرنےکا سلسلہ جاری رہے گا
آج رات گریٹر اقبال پارک میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ ہو گا،مال روڈ،گلبرگ،کلمہ چوک،اہم شاہراہوں پرچراغاں،انڈرپاسزبرقی قمقموں سےروشن کیے جائیں گے ،شہر کی شاہراہوں پر تصاویر سے سجی فلوٹ گاڑیاں رواں دواں ہیں ، 14اگست کو نیشنل ہسٹری میوزیم میں مقابلہ مصوری کا انعقاد کیا جا رہا ہے 
ڈی جی پی ایچ اے نے کہا مفت پودےدیکرشجرکاری کی اہمیت اُجاگرکی جارہی ہے۔