سٹی 42: پودالگائیں،ویڈیوبنائیں،سوشل میڈیاپرشیئرکریں اورجیتیں سرپرائزگفٹس ، وزیر اعلی ٰ پنجاب نے بڑا اعلان کردیا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کاماحول دوست وژن کے مطابقسبزپنجاب کےخواب کوعملی جامہ پہنانےکیلئےعوام کیلئےمحکمہ جنگلات کی خصوصی پیشکش سامنے آگئی
بہترین ویڈیوشیئرکرنےاورجیتنےوالوں کوجنگلات کافری ٹورکروایاجائیگا ،خصوصی آفرمیں حصہ لینے کیلئےآن لائن رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ، عوامی شمولیت کےبغیرسبزپنجاب کاخواب مکمل نہیں ہوسکتا
یہ آفرصرف شجر کاری مہم میں شامل رضاکاروں کے لیےہے،جیتنے والوں کوفری جنگلات کاٹورقدرتی حسن وجنگلات کےتحفظ کی اہمیت سےروشناس کرائیگا۔
محکمہ جنگلات کا کہنا ہے کہ رجسٹرڈرضاکاراپنی پودالگانےکی ویڈیوسوشل میڈیاپرشیئرکریں ،مون سون کےموسم میں لگایاگیاہرپوداآنیوالی نسلوں کاسرمایہ ہے،خصوصی آفرکامقصدعوام کوماحول دوست طرززندگی اپنانےکی ترغیب دیناہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App