ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنگ ابھی جاری ہے، دشمن کے پراکسی کا وار، دو پولیس اہلکار شہید

 جنگ ابھی جاری ہے، دشمن کے پراکسی کا وار، دو پولیس اہلکار شہید

سٹی42:   دشمن نے ہمارے کاؤنٹر اوفینسیو آپریشن بینان منصوص سے بری طرح شکست کھا کر بھی اپنی سازشی جنگ بند نہیں کی۔دشمن کے پراکسی نے  دو پولیس اہلکاروں کو شہید کر دیا، بزدلانہ حملے میں تین پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پشاور میں پولیس موبائل کے قریب خودکش دھماکہ رپورٹ ہوا ہے۔ اس دہشتگرد حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہونے کی اطلاع ہے جب کہ  3 زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جا رہا ہے۔

خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں رنگ روڈ پر پولیس کی موبائل گاڑی پر خودکش مال مویشی منڈی  کے نزدیک نہر  کے کنارے ہوا۔
شہید ہونے والوں میں اے ایس آئی لائق زادہ اور کانسٹیبل عالمزیب جبکہ زخمیوں میں انعام اللہ بیلٹ نمبر5613آئی ایچ سی ،مہتاب خان 381اور پولیس موبائل کاڈرائیور شامل ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ایمبولینس نے تین زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔
پولیس نے فوری طورپر موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ۔