ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  انڈین فوج کی خاتون ترجمان کا ایک اور جھوٹ بے نقاب

  انڈین فوج کی خاتون ترجمان کا ایک اور جھوٹ بے نقاب

سٹی42:  انڈیا کی فوج کی ترجمان نے بہاول پور میں مولانا اظہر مسعود کے بھائی کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا، وہ  محض بے بنیاد ہے۔ وہ نوجوان جن کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا گیا وہ تو زندہ موجود ہیں۔

سینئیر صحافی خالد محمود  نے  آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل  کی نیوز کانفرنس میں سوال کیا کہ انڈیا کی فوج کی خاتون ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ چھ اور سات مئی کی درمیانی رات بہاول پور میں انڈیا کے حملے میں رؤف نام کا ایک آدمی مارا گیا۔ وہ اس کو اپنی بڑی کامیابی قرار  دے رہے ہیں، اس کی کیا حقیقت  ہے۔

کاس سوال کے  جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ رؤف نام کے آدمی کو مارنے کے دعوے پر ہم نے تفصیل سے جائزہ لیا ہے، اسے ڈسکس کیا گیا ہے۔ جنرل احمد شریف کے جواب کا لب لباب تھا کہ بہاول پور میں رؤف نام کے آدمی کو  6 مئی کی رات کو بہاولپور (احمد پور شرقیہ) میں حملے میں مارنے کا انڈیا کی فوج کی خاتون ترجمان کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔ 

جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ انڈین ہائی کمشنر ، یو کے میں انٹرنیشنل میڈیا کو دکھا رہا ہے کہ یہ آدمی" ایک دہشت گرد"  کا بھائی ہے۔ اور ہم نے اسے مار دیا ہے۔ 

اس آدمی کا نام حافظ عبدالرؤف ہیں، ان کی باتین خود سن لیں۔

جنرل احمد شریف نے نیوز کانفرنس میں موجود صحافیوں کو ایک مختصر ویڈیو کلپ دکھائی جس میں رؤف نے اپنے بارے میں انڈیا میں کی جا رہی باتوں پر حیرت کا اظہار کیا۔ اس نوجوان نے بتایا کہ میری تین بیٹیاں ہیں، ایک بیٹا ہے۔ انہوں نے اپنے بارے میں مزید تفصیلات بھی بتائیں۔ ان کی گفتگو کا لب لباب یہ تھا کہ وہ ایک عام شہری ہیں جس کا کسی ٹیررسٹ سرگرمی سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا۔ اور وہ زندہ سلامت موجود ہیں۔