ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  انڈیا کی خاتون پائلٹ پاکستان میں گرفتار ہونے کے معاملہ کا ڈراپ سین

  انڈیا کی خاتون پائلٹ پاکستان میں گرفتار ہونے کے معاملہ کا ڈراپ سین

سٹی42: انڈیا کی ایک پائلٹ کے طہارہ پاکستان کی حدود میں گرنے کے بعد پاکستان میں گرفتار ہو جانے کی سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی کنٹروورسی کا آج ڈراپ سین ہو گیا۔

پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان آئی ایس پی آر کے ڈی جی نے  بتا دیا کہ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف  چوہدری سے ان کی نیوز کانفرنس میں یہ پوچھا گیا تھا کہ  انڈیا کی ایک خاتون پائلٹ کا جہاز گرنے کے بعد اس کے پاکستان میں ہونے کی قیاس آرائیوں کی کیا حقیقت ہے۔  جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ  ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔

اس وضاحت  سے پہلے سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی  اس افواہ کو  لے کر لاتعداد مزاحیہ میمز بنائی جا چکی ہیں۔