کیپشن: File Photo ایس چار سو میزائل ڈیفینس سسٹم کی بیٹری کی ایک فائل فوٹو
سٹی42: پاکستان نے 10 مئی کی صبح ایک نہیں بلکہ دو S400 ائیر ڈیفینس بیٹریاں برباد کیں۔ یہ اینٹی میزائل ائیر ڈیفینس سسٹم بھارت نے روس سے خریدے تھے۔ ایک بیٹری کی قیمت ڈیڑھ ارب ڈالر ہے۔
پاکستان آرمی کے ترجمان لیفٹیننگ جنرل احمد شریف چوہدری نے آج نیوز کانفرنس میں بتایا کہ دس مئی کو دو مقامات پر بھارت کے ایس 400 بیٹری سسٹم کوکامیابی سے نشانہ بنایا۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مزید بتایا کہ پاکستان نے بھارت کے 26 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔ یہ وہ اہداف تھے جہاں سے پاکستانی عوام پر حملے کئے جا رہے تھے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بتایا کہ ہم نے سورت گڑھ، سرسہ، آدم پور، اونتی پورہ میں اہداف کو نشانہ بنایا۔ اودھم پور، پٹھان کوٹ میں بھی اہداف کو نشانہ بنایاگیا۔دو مقامات پربھارت کے ایس 400 بیٹری سسٹم کوکامیابی سے نشانہ بنایا، آدم پور اور بوج میں ایس400 نظام کو نشانہ بنایا گیا، کےجی ٹاپ اور نوشہرہ میں موجود 10 بریگیڈ اور 80 بریگیڈ کی کمانڈ تنصیبات کو بھی تباہ کیا گیا،یہ وہ تنصیبات ہیں جہاں سے بلا اشتعال فائرنگ کرکےمعصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔
سٹی42: پاکستان نے مسئلہ کشمیر پر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کیا ہے۔ اسلام آباد میں پاکستان کے فارن آفس نے جنگ بندی معاہدے اور پاک بھارت تعلقات پر امریکی صدر کے بیان کو سراہا، علاقائی استحکام میں امریکی کردار کو سراہا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان، بھارت جنگ بندی کروانے کا اعلان سوشل پلیٹ فارم پر پوسٹ کرنے کے بعد ایک اور حیران کن اعلان یہ کیا ہے کہ وہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان کشمیر کا مسئلہ حل کرانے کے لئے ثالثی کرنا چاہتے ہیں۔ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے ساتھ امریکہ کی تجارت بڑھانے کی بھی بات کی۔ ٹرمپ نے اپنے اس بیان میں یہ انکشاف کیا کہ وہ جنگ بندی نہ کرواتے تو لاکھوں انسان مرنا تھے۔
اتوار کو چھٹی کا دن ہونے کے باوجود پاکستان نے پاک بھارت تعلقات پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا، جنگ بندی معاہدے میں امریکہ اور پاکستان کے دوست ممالک کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ جنگ بندی معاہدہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور استحکام کی جانب ایک اہم قدم ہے اور جموں و کشمیر تنازع کے حل کے لیے امریکی صدر ٹرمپ کی حمایت قابل قدر ہے۔ ترجمان نے کہا کہ جموں و کشمیر کا مسئلہ جنوبی ایشیا اور اس سے باہر امن و سلامتی کے لیے سنگین نتائج کا حامل ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کا پائیدار حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کے حق خود ارادیت سے مشروط ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان علاقائی امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے امریکا اور عالمی برادری کے ساتھ تعاون کے لیے پرعزم ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔ اس سے قبل آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت دونوں کے ساتھ مل کر کام کرنے پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد کی پیشکش کی تھی۔ اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کیے گئے ایک پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد کے لیے پاکستان اور بھارت کے ساتھ مل کر کام کروں گا۔ انہوں نے دونوں پڑوسی جوہری طاقت والے ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بڑھانے میں بھی دلچسپی ظاہر کی، حالیہ جنگ بندی کو تناؤ میں کمی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ ’’پاکستان اور ہندوستان دونوں کی قیادت سمجھتی ہے کہ یہ لڑائی روکنے کا وقت ہے،‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ جاری تنازعہ بڑے پیمانے پر تباہی اور جانی نقصان کا باعث بن سکتا تھا۔ گزشتہ روز پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے جنگ بندی میں سہولت کاری میں ٹرمپ انتظامیہ کے کردار کا اعتراف کیا۔ ایک ٹویٹ میں، انہوں نے معاہدے کو "خطے میں امن، خوشحالی اور استحکام کی جانب ایک وسیع تر تحریک کا آغاز" قرار دیا۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کے ساتھ نائب صدر جے ڈی وینس اور سکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کے ساتھ پاکستان کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی "قیادت اور فعال کردار" اس نتیجے کو حاصل کرنے میں۔ شریف نے لکھا، "پاکستان اس نتیجے میں سہولت فراہم کرنے پر امریکہ کو سراہتا ہے، جسے ہم نے علاقائی امن اور استحکام کے مفاد میں قبول کیا ہے۔"
سٹی42: پاکستان ائیرفورس کے ہینڈسم نمائندہ نے پاکستان اور بھارت کے بمبار طیاروں کی خوفناک ڈوگ فائیٹ کو بیان کرنے کے لئےروایتی ہاکی میچ کی تلمیح استعمال کی اور کہا، "پاک فضائیہ کو بھارت کی فضائیہ کے مقابلے 6 صفر سے کامیابی ملی!" آ ج شب آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام مسلھ افواج کے نمائندوں کی نیوز کانفرنس میں ایک بار پھر پاکستان ائیر فورس کے ائیر وائس مارشل اورنگ زیب احمد توجہ کا مرکز بنے۔ انہوں نے جہاں ائیر فورس کے آپریشنز کی پیچیدہ ٹیکنیکل انفارمیشن سادہ اور عام فہم الفاظ میں شئیر کی وہاں انہوں نے لائیٹر نوٹ بھی شئیر کئے۔ چھ اور سات مئی کی تاریخی ڈوگ فائیٹ مین پاکستان ائیر فورس نے ایک گھنٹے میں انڈین ائیر فورس کے پانچ طیارے گرائے جن مین سے تین اب تک ناقابلِ شکست فرنچ رفائل طیارے بھی تھے، پاک فضائیہ کے ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد نے ہلکے پھلکے انداز سے کومنت کیا، "پاک فضائیہ کو بھارت کی فضائیہ کے مقابلے 6 صفر سے کامیابی ملی۔"
پاک فضائیہ کے ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد نے بتایاکہ بھارتی فضائیہ کی جارحیت پر اس کے طیارے مار گرائے اور پاک فضائیہ کو بھارت کی فضائیہ کے مقابلے 6 صفر سے کامیابی ملی۔
پاکستان ائیر فورس نے براہموس میزائل کے حملے کو بھی ائیر ڈیفنس سسٹم نے ناکارہ بنایا، پاک فضائیہ نے اپنی بھرپورصلاحیتوں سے دشمن کو نشانہ بنایا۔
پاکستان ائیرفورس کے ایک جے ایف 17 تھنڈر طیارے نے اپنے میزائل سے انڈیا کی مایہ ناز S400 ائیر ڈیفینس سسٹم کی ایک بیتری بھی برباد کی۔
پاکستان نے اپنے مختصر کاؤنٹر اوفینسیو میں دو S400 بیٹریز تباہ کیں۔
سٹی42: انڈیا کی ایک پائلٹ کے طہارہ پاکستان کی حدود میں گرنے کے بعد پاکستان میں گرفتار ہو جانے کی سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی کنٹروورسی کا آج ڈراپ سین ہو گیا۔
پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان آئی ایس پی آر کے ڈی جی نے بتا دیا کہ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری سے ان کی نیوز کانفرنس میں یہ پوچھا گیا تھا کہ انڈیا کی ایک خاتون پائلٹ کا جہاز گرنے کے بعد اس کے پاکستان میں ہونے کی قیاس آرائیوں کی کیا حقیقت ہے۔ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔
اس وضاحت سے پہلے سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی اس افواہ کو لے کر لاتعداد مزاحیہ میمز بنائی جا چکی ہیں۔
سٹی42: انڈیا کی فوج کی ترجمان نے بہاول پور میں مولانا اظہر مسعود کے بھائی کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا، وہ محض بے بنیاد ہے۔ وہ نوجوان جن کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا گیا وہ تو زندہ موجود ہیں۔
سینئیر صحافی خالد محمود نے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل کی نیوز کانفرنس میں سوال کیا کہ انڈیا کی فوج کی خاتون ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ چھ اور سات مئی کی درمیانی رات بہاول پور میں انڈیا کے حملے میں رؤف نام کا ایک آدمی مارا گیا۔ وہ اس کو اپنی بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں، اس کی کیا حقیقت ہے۔
کاس سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ رؤف نام کے آدمی کو مارنے کے دعوے پر ہم نے تفصیل سے جائزہ لیا ہے، اسے ڈسکس کیا گیا ہے۔ جنرل احمد شریف کے جواب کا لب لباب تھا کہ بہاول پور میں رؤف نام کے آدمی کو 6 مئی کی رات کو بہاولپور (احمد پور شرقیہ) میں حملے میں مارنے کا انڈیا کی فوج کی خاتون ترجمان کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔
جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ انڈین ہائی کمشنر ، یو کے میں انٹرنیشنل میڈیا کو دکھا رہا ہے کہ یہ آدمی" ایک دہشت گرد" کا بھائی ہے۔ اور ہم نے اسے مار دیا ہے۔
اس آدمی کا نام حافظ عبدالرؤف ہیں، ان کی باتین خود سن لیں۔
جنرل احمد شریف نے نیوز کانفرنس میں موجود صحافیوں کو ایک مختصر ویڈیو کلپ دکھائی جس میں رؤف نے اپنے بارے میں انڈیا میں کی جا رہی باتوں پر حیرت کا اظہار کیا۔ اس نوجوان نے بتایا کہ میری تین بیٹیاں ہیں، ایک بیٹا ہے۔ انہوں نے اپنے بارے میں مزید تفصیلات بھی بتائیں۔ ان کی گفتگو کا لب لباب یہ تھا کہ وہ ایک عام شہری ہیں جس کا کسی ٹیررسٹ سرگرمی سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا۔ اور وہ زندہ سلامت موجود ہیں۔
سٹی 42 : ڈپٹی چیف آف ائیر سٹاف ائیر وائس مارشل اورنگزیب نے کہا ہے کہ بھارتی فضائیہ نے جارحیت کی تو اس کے طیارے مار گرائے۔
ڈپٹی چیف آف ائیر سٹاف نے پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کامیابی کی اصل وجہ ائیر چیف کی ذہانت ہے، ائیر چیف نے ہمیں جو ہدایات دیں ان پر عمل کیا، پاک ائیر فورس بمقابلہ بھارتی ائیر فورس اسکور 6 بمقابلہ 0 رہا ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں اس نے ہماری مدد کی اور ہم نے کامیابی حاصل کی۔
ائیر وائس مارشل اورنگزیب نے بتایا کہ پاکستان نے تمام ڈرونز اور بغیر پائلٹ طیاروں کا بروقت پتہ لگایا ، بھارتی فضائیہ نے جارحیت کی تو اس کے طیارے مار گرائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ڈرون طیارون سے پاکستانی شہری آبادی کو ناشانہ بنایا، ہمارے ریڈار بھارتی طیاروں کی ہر حرکت پر نظر رکھے ہوئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ جی پی ایس جامنگ سسٹم کے ذریعے تمام ڈرونز کو گرایا ۔
سٹی 42 : وائس ایڈمرل رب نواز نے کہا ہے کہ سمندری حدود سے کوئی بھی جارحیت ہوتی تو فوری جواب مل جاتا ۔
وائس ایڈمرل رب نواز نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارتی بیڑے ’وکرانت‘ پر ہماری مکمل نظر تھی، بھارت کو سمندر سے حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑتی ۔ انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ نے بھارت کی فضائی نگرانی کی کوشش ناکام بنائی۔
انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ نے بندرگاہوں کی حفاظت یقینی بنائی، تمام بندرگاہیں محفوظ اور فعال رہیں، پاکستان نیوی نے تمام بندرگاہوں کو اپریشنل رکھا۔اللہ کاشکرہےہم پاکستان کادفاع کرنےمیں کامیاب ہوئے،سمندری حدودکی حفاظت نیوی کی ذمہ داری تھی جسےبخوبی پوراکیا،بھارتی فالس فلیگ کےفوری بعدپوری نیوی متحرک ہوگئی تھی،پاک نیوی کسی بھی جارحیت کاجواب دینےکیلئےتیارتھی،
سٹی42: پاکستانی افواج نے قوم سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا۔
یہ بات پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے آج یوم تشکر کے موقع پر پاکستان کی مسلح افواج کے آپریشن بنیان منصوص کی مکمل فتح کے متعلق نیوز کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
نیوز کانفرنس میں پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے افسر بھی موجود تھے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی نیوز کانفرنس میں بتایا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاکستان کے مسلح ڈرون نئی دہلی اور کشمیر سے لے کر گجرات کے شہروں تک ہر جگہ پرواز کرتے رہے، پاکستان کے پاس ایسی کئی جدید جنگی صلاحیتیں موجود ہیں جو اس جنگ مین استعمال نہیں کی گئیں، وہ صلاحیٹیں مستقبل میں استعمال کرنے کے لئے محفوظ رکھی گئی ہیں۔ چھ مئی اور 7 مئی کو بھارتی جارحیت کے باعث بچوں اور عورتوں سمیت بے گناہ شہری شہید ہوئے۔ہمارے دل اور ہمدردیاں شہدا کے خاندانوں کے ساتھ ہیں ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا پاکستانی افواج نے قوم سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا۔
بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص شروع کیا ، اللہ کے شکر گزار ہیں اس نے ہمیں فتح دی ۔
26 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا
جنرل احمد شریف نے پہلی مرتبہ تصدیق کی کہ پاک افواج نے 26 بھارتی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں فوجی اہداف کو بھاری نقصان پہنچایا گیا۔
پاکستان کے کاؤنٹر اوفینسو آپریشن بنیان مرصوص کے دوران کئے گئے حملوں کی تفصیل بتابتے ہوئے جنرل احمد شریف نے انکشاف کیا کہ پاکستان نے ہفتے کی صبح انڈین آرمی کے دو ائیر ڈیفینس سسٹم S400 تباہ کئے۔
جرنل نے مزید بتایا کہ پونچھ میں ریڈار اسٹیشن تباہ کیا گیا، سورت گڑھ، سرسہ ، آدم پور ، اونتی پورہ ، پٹھان کوٹ میں انڈیا کے ائیر بیس تباہ کئے۔ دو مقامات پر بھارت کے ایس 400 بیٹری سسٹم کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ کنٹرول لائن پر ان فوجی نتصیبات کو پاکستان نے نشانہ بنایا جہاں سے وہ آزاد کشمیر میں معصوم شہریوں پر حملہ کررہے تھے ۔
جنرل احمد شریف نے بتایا کہ اس کاؤنٹر اوفینسیو میں پاکستانی افواج نے اپنی جدید ترین ٹیکنالوجی میں سے چند ایک کو استعمال کیا۔ بھارت نے ڈرونز کے ذریعے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن ’بنیان مرصوص‘ بھارت کی جارحیت کے خلاف شروع کیا گیا، پاکستان کا بھارت کو جواب ایک نصابی نمونہ تھا، زمین، فضا، سمندر اور سائبر محاذ پر دشمن کے اہم اہداف تباہ کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج اپنے غیور اور بہادر عوام کا شکریہ ادا کرتی ہے، مسلح افواج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں اس نے فتح سے نوازا ، الحمدللہ ، افواج پاکستان نے قوم سے کیا گیا وعدہ نبھایا ۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہاکہ پاک فوج نے فتح گائیڈڈ میزائل ون اور ٹو کا استعمال کیا، بھارتی چیک پوسٹوں پر سفید پرچم لہرائے جانے تک حملے جاری رکھے گئے، بھارت کو بتادیا جدید جنگ میں ڈرونز کا کوئی کردار نہیں، بھارت پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب کبھی ہماری خود مختاری اور سرحدوں کی خلاف ورزی کی گئی تو ہمارا درعمل جامع اور فیصلہ کن ہوگا ، پاکستانی میڈیا بہادری سے بھارتی میڈیا کے سامنے ڈتا رہا، مشکل فیصلوں پر وزیراعظم شہباز شریف اور کابینہ کے شکر گزار ہیں ۔
آخر میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ پاکستان زندہ باد ، افواج پاکستان پائندہ باد ۔
سٹی 42 : ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹینینٹ جنرل احمد شریف چوہدری اہم پریس کانفرنس کررہے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹینینٹ جنرل احمد شریف چوہدری، پاکستان ایئر فورس اور پاکستان نیوی کے سینئر افسران کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کررہے ہیں۔
پریس کانفرنس میں لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے ہمراہ پاکستان ایئرفورس اور پاکستان نیوی کے سینئر افسران بھی موجود ہیں۔ اس کے علاوہ پاک بحریہ کی نمائندگی وائس ایڈمرل راجہ رب نواز اور پاک فضائیہ کی طرف سے ایئر وائس مارشل اورنگزیب بھی شریک ہیں۔
سٹی42: دشمن نے ہمارے کاؤنٹر اوفینسیو آپریشن بینان منصوص سے بری طرح شکست کھا کر بھی اپنی سازشی جنگ بند نہیں کی۔دشمن کے پراکسی نے دو پولیس اہلکاروں کو شہید کر دیا، بزدلانہ حملے میں تین پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پشاور میں پولیس موبائل کے قریب خودکش دھماکہ رپورٹ ہوا ہے۔ اس دہشتگرد حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہونے کی اطلاع ہے جب کہ 3 زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جا رہا ہے۔
خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں رنگ روڈ پر پولیس کی موبائل گاڑی پر خودکش مال مویشی منڈی کے نزدیک نہر کے کنارے ہوا۔ شہید ہونے والوں میں اے ایس آئی لائق زادہ اور کانسٹیبل عالمزیب جبکہ زخمیوں میں انعام اللہ بیلٹ نمبر5613آئی ایچ سی ،مہتاب خان 381اور پولیس موبائل کاڈرائیور شامل ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ایمبولینس نے تین زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ پولیس نے فوری طورپر موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ۔