ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پاکستان  کو بھارت کے مقابلے 6 صفر سے کامیابی ملی

 پاکستان  کو بھارت کے مقابلے 6 صفر سے کامیابی ملی
کیپشن: File photo

سٹی42:  پاکستان ائیرفورس کے ہینڈسم نمائندہ نے پاکستان اور بھارت کے بمبار طیاروں کی خوفناک ڈوگ فائیٹ کو  بیان کرنے کے لئےروایتی ہاکی میچ  کی تلمیح استعمال کی اور کہا، "پاک فضائیہ کو بھارت کی فضائیہ کے مقابلے 6 صفر سے کامیابی ملی!" 
آ ج شب آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام مسلھ افواج کے نمائندوں کی نیوز کانفرنس میں ایک بار پھر پاکستان ائیر فورس کے ائیر وائس مارشل اورنگ زیب احمد توجہ کا مرکز بنے۔ انہوں نے جہاں ائیر فورس کے آپریشنز کی پیچیدہ ٹیکنیکل انفارمیشن سادہ اور عام فہم الفاظ میں شئیر کی وہاں انہوں نے لائیٹر نوٹ بھی شئیر کئے۔
چھ اور سات مئی کی تاریخی ڈوگ فائیٹ مین پاکستان ائیر فورس نے ایک گھنٹے میں  انڈین ائیر فورس کے پانچ طیارے گرائے جن مین سے تین اب تک ناقابلِ شکست فرنچ رفائل طیارے بھی تھے، پاک فضائیہ کے ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد نے ہلکے پھلکے انداز سے کومنت کیا، "پاک فضائیہ کو بھارت کی فضائیہ کے مقابلے 6 صفر سے کامیابی ملی۔" 

پاک فضائیہ کے ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد نے بتایاکہ بھارتی فضائیہ کی جارحیت پر اس کے طیارے مار گرائے اور پاک فضائیہ کو بھارت کی فضائیہ کے مقابلے 6 صفر سے کامیابی ملی۔

پاکستان ائیر فورس نے براہموس میزائل کے حملے کو بھی ائیر ڈیفنس سسٹم نے ناکارہ بنایا، پاک فضائیہ نے اپنی بھرپورصلاحیتوں سے دشمن کو نشانہ بنایا۔

پاکستان ائیرفورس کے ایک جے ایف 17 تھنڈر طیارے نے  اپنے میزائل سے انڈیا کی مایہ ناز  S400 ائیر ڈیفینس سسٹم کی ایک بیتری بھی برباد کی۔

پاکستان نے اپنے مختصر کاؤنٹر اوفینسیو میں دو  S400 بیٹریز تباہ کیں۔