ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہد آفریدی  بھی یومِ تشکر کی ریلی میں آ گئے

شاہد آفریدی  بھی یومِ تشکر کی ریلی میں آ گئے

  سٹی42:  آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی  پر قومی کرکٹر شاہد آفریدی بھی کراچی میں  ریلی کے ساتھ ساحل پر پہنچ گئے .

شہری خوش، سڑکوں پر نکل آئے،شاہد آفریدی بھی خوشیوں میں شریک، بڑی ریلی کے ساتھ ساحل پر پہنچ گئے

شاہد آفریدی  نے کہا مودی کس قسم کا آدمی کے یہ کسی بھی میدان میں بات کرنے کو تیار نہیں،لوگ پیار محبت کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں پر وہ نہیں چاہتے،مودی انسان کا بچہ نہیں بنے گا،ان کے ابو نے کہا کہ امن سے رہو اب شایدامن آئے گا،  پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے ، بھارت کو اب اندازہ ہوگیا کہ پاکستان سے الجھنا مہنگا پڑگیا ،بھارت کا میڈیا 50 فیصد بالی ووڈ اور 50 فیصد کارٹون نیٹ ورک ہے ،نریندر مودی کے جنگی جنون نے بھارت کو بند گلی میں دھکیل دیا یے، بھارت نے ہمارے معصوم بچوں کو شہید کیا ،سویلین آبادی پر حملے کئے گئے لوگ شہید ہوئے ، مسجد شہید کی گئی کئی معصوم شہید ہوئے ، ہم امن پسند لوگ ہیں ہمارا مذہب امن کا درس دیتا ہے ،70 سے 80 ہزار لوگ ہمارے شہید ہوئے ہیں ،پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ہے ،بغیر ثبوت کے پہلگام واقعے کا الزام ہم پر لگایا گیا ، حملہ کیا ہے تو اب نتائج بھگتو، مودی اب پاکستانی فوج سے مقابلہ کرکے پاکستان سمیت پوری دنیا  میں بدنام ہورہا ہے ، کینیڈا میں سکھوں پر حملہ کیا وہاں منہ کی کھانا پڑی ، ہم اپنے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں ،ہمارا ملک بے مثال قربانیوں کے نتیجے میں ملا ہے،پاکستان کا ایک ایک بچہ پاک فوج کیساتھ ہے ، میں اپنی فیملی اور دوستوں کی جانب سے پکا فوج کو مبارک باد پیش کرتا ہوں