ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے مستریوں کی ریلی

سکھر میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے مستریوں کی ریلی

 سٹی 42 : سکھر میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے مستریوں کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔

 بھارتی جارحیت کے خلاف سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کی قیادت میں ریلی نکالی گئی، ریلی میں افواج پاکستان زندہ باد، پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ ریلی کے شرکاء کے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم، وطن سے والہانہ محبت کا اظہار کیا گیا ۔ 

سکھر کے رہنماؤں نے خطاب  میں کہا کہ پاک فوج کے ساتھ مل کر ملک کی حفاظت کیلئے تیار ہیں، بھارتی حکمرانوں کو للکار: کسی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔

 آپریشن "بنیان المرصوص" کی کامیابی پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ سکھر کے مستریوں نے عزم کیا کہ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔