سٹی 42: وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا بھارت کے 3 جدید رافیل سمیت 5 جنگی جہاز گرا کر بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا تھا
ریلی کرتار پور سے لے کر نور کوٹ تک نکالی گئی ، بھارت نے رات کو حملہ کیا تھا کہ اس کا خیال تھا پاکستان کے عوام اس کی جارہیت کو قبول کر لے گے بھارت بھول گیا تھا 6 ستمبر کی رات کو بھارت نے جارحیت کی تھی اس کا پاکستان کی مسلح افواج نے اس کو سبق چکھایا تھا ، : بھارت نے جب حملہ کیا تو پاکستان کے شاہین فضاؤں میں تھے ، بتا دیا تھا کہ پاکستان کے شاہینوں کا پوری دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا ، لاین آف کنٹرول پر بھارت کو چوکیاں چھوڑنے پر مجبور کر دیا ، بھارت کے ڈرون گرا کر بتا دیا ہم چوکس ہیں ، بھارت نے جب 3 مزائل چھوڑے ہمارے صبر کا امتحان لیا ، اگلی صبح جب بھارت کے اڈوں کو نشانہ بنایا ،،بھارت کی چیخیں واشنگٹن تک پہنچ گئی ، ہماری مسلح افواج نے بھارت کو چنے چبوا کر نئی مثال پیدا کر دی
دنیا کو کہا تھا کہ پہلگام واقعہ سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے بھارت نے ڈرامہ رچا کر کوشش کی کہ دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک دے ، امید کرتا ہوں کہ بھارت کی عوام کی آنکھیں کھل گئی ہو گیں ،مودی سرکار نے بھارت کی عوام کو جھوٹ کا سودا بیچا ،بھارت کا میڈیا جھوٹ بول کر کبھی اسلام آباد لاہور ، کراچی پر قبضہ کروا دیتا تھا مجنگ جذبے حکمت عملی سے جیتی جاتی ہے