ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کی یوم تشکر ریلی ؛چکوٹھی سیز فائرلائن پر پہنچ گئے

سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کی یوم تشکر ریلی ؛چکوٹھی سیز فائرلائن پر پہنچ گئے

سٹی 42: سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں یوم تشکر پر ریلی چکوٹھی سیز فائر لائن پہنچ گئی 

چکوٹھی بازار میں شرکا کی پرجوش نعرے بازی پاک فوج زندہ باد پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے  لگائے گئے ،راجہ فاروق حیدر نے اگلے محاذ پر موجود مسلح افواج کے جوانوں کوہار پہناے جیت کی مٹھائی پیش کی 

راجہ فاروق حیدر  نے کہا افواج پاکستان نے اپنے سے تین گنا بڑے دشمن کو شکست فاش دی ہے ،ساری دنیا نے دیکھ لیا کہ کس طرح ہماری مسلح افواج نے انتہائی مہارت سے دشمن کو چاروں شانے چت کیا ،پاکستان کی بری فوج،پاک فضائیہ،پاک بحریہ نے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے ہندوستان گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوا ،وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی کمال حکمت عملی سے ہندوستان کو دنیا میں ہزیمت اٹھانا پڑی،جب تک مسلہ کشمیر حل نہیں ہوتا تب تک مستقل بنیادوں پر امن کسی صورت قائم نہیں ہوسکتا