ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تین دریاؤں کے سیلابی ریلے ہیڈ پنجند سے چند گھنٹے دور

Panjnad Head Works, Head Panjnad, Chenab river flood, City42, Satluj, Ravi, Punjab Flood, monsoon alert, Flood alert, flood update
کیپشن: ہیڈ پنجند کی فائل فوٹو، کچھ گھنٹے بعد یہاں چناب کا سیلابی ریلا پہنچنے کا آغاز ہو جائے گا۔

 سٹی42:  چناب، راوی اور ستلج کے بھارت سے بھیجے گئے سیلابی ریلوں کے جنوبی پنجاب میں تباہی مچانے کا شدید خطرہ ہے۔ تینوں دریاؤں میں کئی روز سے چل رہے بہت خوفناک سیلابی ریلوں کے ہیڈ پنجند پر پہنچنےمیں کچھ گھنٹے باقی رہ گئے ہیں۔
 ہیڈ پنجنند پر دریائے چناب کے سیلابی ریلے کی آمد کا سلسلہ آئندہ چار گھنٹوں میں شروع ہو جائے گا۔

دریائے ستلج کا سیلابی ریلا آئندہ  26 گھنٹوں میں ہیڈ پنجنند پر پہنچنا شروع ہو گا۔

دریائے راوی کا سیلابی ریلا چناب میں شامل ہو کر پنجند پہنچے گا۔

آج بدھ کی صبح یہاں پانی کی سطح مزید بلند ہو جائے گی۔

آج سے ہیڈ  پنجندکا نہری نظام بھی بند ہونے کا امکان ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیڈ پنجند کو تین دریاؤں کے سیلاب سے زیادہ مسئلہ نہیں ہے۔ یہاں سے گزر کے تین دریاؤں کا اکٹھا ہو چکا پانی دور دور تک پھیلے گا اور ہزاروں ایکڑ زمین زیر آب آئے گی۔ اس کے ساتھ  سئنکڑوں گاؤں کے بھی زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔