ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیلاب کی سورتحال پر این ڈی ایم اے اپ ڈیٹ

NDMA Alert, rains forecast, flood warning, unrab flood, monsoon update, weather update

روزینہ علی: این ڈی ایم اے کے این ای او سی نے دریاؤں میں سیلابی ریلوں اور بہاؤ کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ جار ی کر دی 

یکم ستمبر کودریائے چناب میں تریموں سے5لاکھ50 ہزارکیوسک کا ریلا گزر چکا ہے جو اب پنجند کیطرف رواں ہے

 چناب کے 8 لاکھ 85 ہزار کیوسک کا بہاؤ2 مقامات پر بند ٹورنے کے بعد واضح کمی کے ساتھ 5 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک  محدود کیا جو باآسانی ہیڈ تریموں گزر چکا ہے 
  پنجند ہیڈ ورکس سے صرف  6 لاکھ 50 ہزار کیوسک کے گزرنے کی گنجائش موجود ہے۔اور کسی جگہ بند توڑنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی
 ممکنہ طور پر یہ سیلابی ریلہ 3ستمبرکو پنجند کے مقام پر 5 لاکھ 70 ہزار سے 6 لاکھ کیوسک کے بہاؤ کے ساتھ اکٹھے ہوں گے
 5 ستمبرکی صبح اس دریائی ریلے میں دریائے ستلج سے 80 ہزار تا1 لاکھ کیوسک کا ریلا پنجند کے مقام پر شامل ہو گا 

 تینوں دریاؤں سے ریلوں کی آمد کے بعد پنجند کے مقام پر مجموعی طور پر 6 لاکھ 50 ہزار سے 7 لاکھ کیوسک تک کا بہاؤ متوقع 

 پنجند سے یہ ریلہ 6 ستمبر کی دوپہر تک گڈو بیراج پہنچنے کا امکان ہے، جہاں مجموعی بہاؤ 4 لاکھ 50 ہزار سے 5 لاکھ کیوسک تک متوقع ہے۔
 کوٹ مٹھن کے مقام پر اس سیلابی ریلے میں دریائے سندھ کا آبی بہاو شامل ہو جائے گا ۔
منصوبہ بندی کے تحت یہ مجموعی بڑا سیلابی گڈو ہیڈ ورکس پر  6 لاکھ 50 ہزار تا 7 لاکھ کیوسک تک کا پہنچ سکتا ہے ۔

 یہ سیلابی ریلہ سکھر اور کوٹری بیراج سے گزرتے ہوئے 12 تا 13 ستمبر کو سمندر کیطرف  راوں ہو جائے گا ۔

وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے تمام ریسکیو و ریلیف سرگرمیاں کی نگرانی کر رہا ہے ۔

نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر 24 گھنٹے کے لئے مکمل فعال ہے۔

این ڈی ایم اے سول و عسکری اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے ۔

دریاؤں کے کناروں اور واٹر ویز پر رہائش پذیر افراد فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں ۔

  ممکنہ طور پر زیر آب آنے کے خطر ے سے دوچار علاقوں کے مکین انخلاء کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔

انخلا ء کے بعد عارضی کمپس سے اپنے علاقوں میں واپسی کے لیے اداروں کے ہدایات پر عمل یقینی بنائیں ۔

مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر فوری عمل کریں اور ہنگامی حالات میں امدادی ٹیموں سے رابطہ کریں۔

 سیلاب زدہ علاقوں میں غیر ضروری سفر سے مکمل گریز کریں۔

 ہنگامی کٹ (پانی، خوراک، ادویات) تیار رکھیں اور اہم دستاویزات محفوظ کریں۔ 

 این ڈی ایم اے ایمرجنسیز آپریشن سینٹر الرٹ برائے کشمیر

 اگلے 12 تا 24 گھنٹوں میں کشمیر کے علاقوں بشمول میر پور،ڈھڈیال،وادی نیلم،باغ، کوٹلی میں شدید بارشوں متوقع  ہیں۔
 راولاکوٹ،مظفرآباد،شاردہ،حویلی اور ملحقہ علاقوں میں شدید بارشوں متوقع ہیں۔

شہری علاقوں میں ممکنہ سیلابی صورتحال اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

 ندی، نالوں اور پانی میں ڈوبی سڑکوں سے محتاط رہیں۔

غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں۔

 انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں ۔

بجلی کے تاروں اور پانی جمع ہونے والے علاقوں سے دور رہیں۔