سٹی42: وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے تمام سیلاب زدہ خواتین اور بچوں کو جوتے فراہم کرنے، کیمپوں میں صاف پانی دینے، گائینی، گیشٹرو اور سکن سپیشلسٹ بھیجنے کی سخت ہدایات جاری کر دیں۔
پنجاب میں سیلاب پہلے بھی آتے رہے ہیں لیکن سیلاب زدہ عوام کے لئے ایسے انقلابی اقدامات پہلی بار کئے جا رہے ہیں جن میں خواتین، بچوں کے ساتھ جانوروں کو بھی سنبھالنے کے لئے تمام سرکاری وسائل کو عملاً موبیلائز کیا جا رہا ہے۔
مریم نواز نے سیلاب کے نقصانات کا تخمینہ لگانے کا بھی حکم دے دیا۔ ڈپٹی کمشنروں کو سیلاب زدہ علاقوں میں نقصانا ت کاسروے کرانے کا ٹاسک مل گیا۔
تمام کیمپوں میں صاف پانی
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے فلڈ ریلیف کیمپوں میں پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کا بھی حکم دیاہے۔
مچھر مار سپرے کریں، جراثیم کش دوا چھڑکیں
وزیراعلیٰ نے فلڈریلیف کیمپوں اوراب تک بنائے گئے تمام ٹینٹ سٹی میں مچھر مار سپرے کرنے اور جراثیم مارنے کے لئے دواؤں کا خشک سپرے کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
مریم نواز نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ کوجنوبی پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں کے متاثرین کیلئے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت بھی کی۔
انہوں نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ سے ریسکیو اینڈریلیف آپریشن کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔
خواتین ، بچوں کو جوتے کپڑے فوراً فراہم کریں
مریم نواز نے ریلیف کیمپوں میں مقیم متاثرہ خاندانوں بالخصوص خواتین اوربچوں کوجوتے،کپڑے اورضروری اشیاء فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا، سیلاب آنے کے سبب لوگ بے سروسامانی کی حالت میں گھروں سے نکلے ہیں،اپنے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
سپیشلسٹ ڈاکٹر کیمپوں میں فوراً بھیجیں
وزیراعلیٰ نے نوٹ کیا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں پانی اترنے کے بعد بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے،اس چیلنج کیلئے پیشگی اقدامات کرنے ہوں گے۔
انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کلینک آن ویل، فیلڈ ہسپتال کی تعداد کو بڑھانے اوردوردراز علاقوں تک رسائی یقینی بنانے کا حکم جاری کیا اور سیلاب زدہ علاقوں میں فوری وزٹ کرنے کیلئے گائنی کالوجسٹ،گیسٹرواورسکن سپیشلسٹ میڈیکل پروفیشنلز کی موبائل ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت بھی کی۔
سیلاب زدہ علاقوں مین میڈیکل پروفینشنلز کیلئے خصوصی الاؤنس
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سیلاب زدہ علاقوں میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے ڈاکٹر ز،پیرا میڈکل سٹاف اوردیگر عملے کیلئے خصوصی الاؤنس دینے کا بھی اعلان کر دیا۔
مریم نواز نے سیلاب متاثرین کو ان کی ضرورت اورسہولت کے مطابق رہنے کیلئے ٹینٹ اورجگہ فراہم کرنے کی ہدایت کی اورسیلاب متاثرہ علاقوں میں مویشیوں کیلئے بھرپور چارے اورویکسی نیشن کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نہ کرنے کی بھی کی ہدایت دہرائی۔ اور کہا کہ مویشیوں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے ویکسی نیشن اوردیگر اقدامات بروئے کار لائے جائیں تاکہ سیلاب زدہ عوام کا کوئی مزید نقصان نہ ہو۔
وزیراعلیٰ نےسیلاب زدہ علاقوں میں کسانوں کیلئے ایگری کلچر انٹرنز کی خدمات حاصل کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے سیلاب زدہ علاقوں میں لائیوسٹاک انٹرنز کو مویشیوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری تفویض کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔
سیلاب زدہ علاقوں کی بجلی، گیس کے کنکشن بحال کرنےکی ہدایت
وزیراعلیٰ مریم نے ڈپٹی کمشنر وں کو متاثرہ علاقوں میں بجلی،سوئی گیس کے کنکشن جلدبحال کرنے کیلئے رابطے کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔ انہوں نے سیلاب کا پانی نکلنے کے ساتھ ہی بجلی،گیس کی سپلائی کی فوری بحالی پر زور دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی فلڈ ریلیف کیمپوں میں انتظامات میں مزیدبہتری لانے کی خاص طور سے ہدایت کی اور کہا کہ انتظامات میں بہتری کو نظر آنا چاہئے۔
یورپی یونین کی اعلی نمائندہ کا نائب وزیر اعظم کو ٹیلی فون؛ سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی فلڈ ریلیف کیمپوں میں صفائی کے بہترین انتظامات کی ہدایت
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ستھرا پنجاب کی ٹیمیں فلڈریلیف کیمپوں میں تعینات کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی فلڈریلیف کیمپوں میں کوڑا دان اورڈسٹ بن وغیرہ نصب کرنے کی ہدایت
فلڈریلیف کیمپوں میں کوڑا کرکٹ ڈالنے کیلئے کورڈ کنٹرینر رکھنے کی ہدایت
متعدی امرا ض سے بچاؤ کیلئے ناگزیر انتظامات یقینی بنانے کا حکم
فلڈر یلیف کیمپوں میں مقیم افراد کو ملیریا وغیرہ سے بچانے کیلئے مچھر مار سپرے کرنے کی ہدایت
فلڈریلیف کیمپوں میں مقیم افراد کو ضرورت کی ہر چیز میسر ہونے چاہیے۔مریم نوازشریف
فلڈ ریلیف کیمپوں میں مقیم افراد کی صحت پہلی ترجیح ہے۔مریم نوازشریف
فلڈ ریلیف کیمپوں کی صفائی اوردیگر امور پر خصوصی توجہ دی جائے۔مریم نوازشریف
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کمشنرز اورڈپٹی کمشنرز سے ویڈیو لنک خطاب
[9:13 PM, 9/2/2025] +92 317 2424118: Repo
شیئر کریں: