ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شمالی پنجاب میں چناب کی سطح دوبارہ بلند ہونے لگی

Head Marala, Head Qadirabad, Chenab at Wazirabad, Chenab at Multan, Punjab Floods, City42
کیپشن: file photo

سٹی42: شمالی پنجاب میں دریائے چناب میں پانی کی سطح ایک بار پھر بلند ہونے لگی۔ گزشتہ تباہ کن ریلا اس وقت جنوبی پنجاب میں ملتان کے نزدیک پہنچ رہا ہے۔ 

اس دوران ہی اطلاعات آ رہی ہیں کہ شمالی پنجاب میں چناب میں پانی کی سطح ایک بار پھر اونچی ہونے لگی ہے۔ 

 وزیرآباد سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق  دریائے چناب میں پانی کی سطح بڑھنے لگی ہے۔

دریائے چناب میں 15 ہزار کیوسک پانی کا اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔ اس اضافے سے پانی کی سطح بلند ہونے لگی ہے۔

دریائے چناب میں خانکی بیراج کے مقام سے اس وقت ایک لاکھ بیس ہزار آٹھ سو ستاسی 120887 کیوسک پانی کی آمد اور اخراج ہو رہا ہے۔

ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد  ایک لاکھ پندرہ ہزار 115904کیوسک ہے۔  ہیڈ مرالہ سے دریائے چناب میں پانی کا اخراج114404 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 دریائے چناب میں ہیڈ قادرآباد کے مقام پر پانی کی 128078کیوسک اور اخراج  بھی 128078کیوسک ہے۔

مقامی دیہات میں سیلاب کے بعد ضلعی انتظامیہ کی  طرف سے کسانوں کو مویشیوں کا چارا پہنچایا جانے لگا ہے۔

وزیرآباد کے قریب بہنے والے نالہ پلکھو میں آج بھی پانی کم ہونے کی نشاندہی ہو رہی ہے۔