ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  توی میں شدید سیلاب، چناب میں سیلاب کا الرٹ جاری ہوگیا

Chenab River Flood Alert, City42, Flood Forecasting, PDMA Punjab, City42 , Tawi River Jammu
کیپشن: file photo

سٹی42:  پی ڈی ایم اے پنجاب نے جموں سے آنے والے دریائے توی میں سیلاب  کے سبب چناب میں سیلاب کاالرٹ جاری کر دیا۔

بھارت نےایک مرتبہ پھر سندھ طاس معاہدہ کی سنگین وائلیشن کی اور توی میں سیلاب کی اطلاع  نہیں دی۔ بعد میں اسلام آباد میں بھارتی سفارتخانہ نے بھدے طریقہ سے کل شام چھ بجے پاکستانی فارن آفس کو توی میں سیلاب کی صورتحال کی بعد از وقت اطلاع دی۔

دریائے توی  میں اونچے درجے کے سیلاب کا  امکان ہے۔ دریائےتوی کا سارا پانی دریائے چناب میں آئے گا جس سے چناب میں سیلاب آنے کا خطرہ ہے۔  پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے چناب میں سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ دریائے چناب میں مرالہ ڈاؤن سٹریم کے مقام پر سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔ چناب میں آنے والا سیلابی ریلا گجرات اور سیالکوٹ کو متاثر کرسکتا ہے۔ 
 پی ڈی ایم اے  کے الرٹ کی روشنی میں پنجاب کے فلڈ ریلیف کمشنر نبیل جاوید  نے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور دیگر حکام کو ممکنہ صورتحال بارے الرٹ رہنے کی ہدایات کی ہیں۔

 لوکل گورنمنٹ، محکمہ زراعت، محکمہ آبپاشی، محکمہ صحت، محکمہ جنگلات، لائیو اسٹاک اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔