ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیلاب متاثرین کیلئے یوپی یونین کا نقد امداد بانٹنےکااعلان

Flood affectees, European Union, Humanitarian aid, Flood Aid

سٹی42: یورپی یونین نے پاکستان میں سیلاب زدہ علاقوں کے متاثرین کی فوی مدد کیلئے فوری طور پر 35کروڑ روپے کی ہنگامی امداد کا اعلان کردیا۔ 
 یورپی یونین کی یہ ہنگامی امداد سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ اور کمزور افراد کیلئے نقد رقم کی شکل میں فراہم کی جائے گی۔

یورپی یونین نے آج منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان کے سیلاب متاثرین کی فوری ضروریات کیلئے 35 کروڑ روپے کی امداد دے رہے ہیں۔ 

 پاکستان میں تباہ کن فلیش فلڈز سے 819 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور بہت سے لوگ لاپتہ ہیں۔  مون سون بارشوں کے باعث آنے والے فلیش فلڈز سے بڑے پیمانے پر گھروں، زرعی زمینوں، فصلوں، افراسٹرکچر کی تباہی ہوئی ہے۔ سیلاب کی تباہ کاری ہنوز جاری ہے۔

یورپی یونین نے سیلابوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہان کی بھیجی ہوئی امداد قابلِ اعتماد انسانی ہمدردی کی تنظیموں کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔

یورپی یونین کے مطابق امداد میں جان بچانے والی ہیلتھ سروسز شامل ہوں گی، سب سے زیادہ متاثرہ اور کمزور افراد کیلئے نقد رقم کی شکل میں بھی معاونت فراہم کی جائے گی۔

یورپی یونین کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ یورپی یونین مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

 یورپی یونین کی نائب صدر نے  آج پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو فون کیا اور سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پراظہارتعزیت کیا۔

پاکستان کے دفترخارجہ کے ترجمان نے آج اسلام آباد میں بتایا کہ یورپی یونین کی نائب صدر نے متاثرین اوران کے خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا اور پاکستان کو ریلیف اوربحالی کی کوششوں میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

فارن آفس کےترجمان نے بتایاکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اظہارِ یکجہتی اور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان ماحولیاتی بحران سے شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔