ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

132 کے وی ہائی ٹیشن ٹرانسمشن لائن ٹوٹ گئی، شہر کو بجلی کی سپلائی منقطع

GEPCO Zafarwal 132 KVA Transmission Line, Zafarwal Grid Station, Electric Supply suspended, Flood, Punjab Flood, Narowal

سٹی42:  ناروال کے علاقہ میں بجلی کی بڑی ٹرانسمشن لائن ٹوٹ گئی۔  پورے شہر اور درجنوں مضافاتی گاؤں کو بجلی کی فراہمی غیر معینہ وقت کیلئے بند ہو گئی۔

132 کے وی ہائی ٹینشن ٹرانسمیشن لائن کا ایک پول سیلاب کے پانی سے گر گیا۔ 132 کے وی ٹرانسمشن لائن کا پول گرنے سے ظفروال شہر اور نواحی علاقوں  کی بجلی منقطع ہو گئی۔

یہ 132 کے وی ٹانسمشن لائن جس گرڈ سٹیشن کو بجلی فراہم کر رہی تھی وہ اسوقت بند پڑا ہے۔  گرڈ سٹیشن بند ہونے سے 16 فیڈر بند  ہیں اور ظفر وال شہر کے ساتھ ساتھ بہت سے دیہاتی علاقوں کو بھی بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی ہے۔

گیپکو حکام نے بتایا ہے کہ پول کی بحالی تک گرڈ سٹیشن کو بجلی کی فراہمی کا کوئی متبادل دستیاب نہیں ہے۔  16 فیڈرز کی بجلی پول کی بحالی تک منقطع رہے گی۔ 

ٹرانسمشن لائن کا کھمبا کیسے گرا

 نالہ ڈیک میں طغیانی کے باعث کمال پور چشتیاں کے قریب گیپکو کا 132 کے وی پسرور۔ ظفروال ٹرانسمیشن لائن کا ٹاور کمزور ہو گیا تھا۔ 

نالہ میں کٹاؤ کی وجہ سے اس ٹاور کو خطرہ بڑھا تو  گیپکو کو ٹیمیں پہلے ہی وہاں ٹاور کو بچانے کے لئے کام کر رہی تھیں لیکن ڈیک کے سیلاب کی خطرناک سورتحال کے باعث وہ ٹاور کو بچانے مین کامیاب نہیں ہوئیں۔

اس  ٹاور کے گرنے سے 132 کے وی گرڈ اسٹیشن ظفروال کے 15 گیارہ کے وی فیڈروں کو بجلی کی سپلائی متاثر بند  ہے۔

چیف ایگزیکٹو گیپکو  نے بتایا ہے کہ ہمارے انجینئیرز کی ٹیمیں مرمت کے لئے تیار بیٹھی ہیں لیکن نئے کھمبے کو انسٹال کرنے کا کام  پانی کی سطح کم ہوتنے پر ہی کرنا ممکن ہے۔ جیسے ہی ڈیک میں پانی کم ہو گا، ٹاور کی بحالی کا کام فورا شروع کر دیا جائے گا ۔

 ظفروال شہر کے متاثرہ فیڈروں میں ظفروال، جموں گیٹ، ٹھرو منڈی، نونار، درمان، فخر الدین، سدوال، گیگیاں، دھم تھل، سنگیال، سنکھترا، رحیم آباد، اور نیو رحیم آباد شام فیدر شامل ہیں۔

ظفر وال گرڈ سٹیشن اور اسے بجلی دینے والی ٹرانسمشن لائن

نارووال کے علاقہ ظفروال میں GEPCO 132kV  ٹرانسمیشن لائن ظفروال میں 132kV گرڈ اسٹیشن پر ختم ہوتی ہے۔
 یہ ہائی ٹینشن لائن ظفروال گرڈ سٹیشن کو بجلی فراہم کرتی ہے، جو پھر لوئر وولٹیج والے فیڈرز کے ذریعے ارد گرد کے علاقوں میں صارفین کو بجلی فراہم کی جاتی ہے۔
 اس ٹرانسمشن لائن اور  132 کے وی اے گرڈ سٹیشن کو گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (GEPCO) چلاتی اور دیکھ بھال کرتی ہے، جو پورے علاقے میں بجلی کی تقسیم کا انتظام کرتی ہے۔

 یہ لائن نارووال کے وسیع تر منصوبے کا حصہ ہے، جس میں 1x40 MVA ٹرانسفارمرز میں سے ایک کا ایک حصہ ظفروال گرڈ اسٹیشن پر استعمال کیا جاتا ہے۔


متعلقہ پروجیکٹس

 یہ ٹرانسمشن لائن نارووال اگمنٹیشن پروجیکٹ سے منسلک ہے اور ظفروال گرڈ اسٹیشن کے لیے اس پروجیکٹ سے ٹرانسفارمر استعمال کرتی ہے۔