ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دریائےتوی اور کشمیر کے تمام نالوں میں نیاسیلاب

Tawi River Flood, City42 , Dake nullah flood, punjab flood, Kashmir flood

سٹی42:   جموں کے پہاڑوں سے آنے والے دریا " توی" میں سیلاب آ گیا ہے۔ کشمیر سے آنے والے تمام نالوں میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے۔  آج ایک بار پھر بھارت نے سندھ طاس معاہدہ کی سنگین خلاف ورزی کی اور پاکستان کو معاہدہ میں طے شدہ چینل کے ذریعہ اس سلاب کی اطلاع نہیں دی۔ 

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق  دریائے مناور توی میں بھی نیچے درجے کا سلاب ریکارڈ  کیا جا رہا ہے اور دریا مین پانی کی سطح بڑھ رہی ہے۔

 نالہ ڈیک میں ایک لاکھ 74 ہزار97 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا  ہےْ

نالہ پلکھو میں بھی نیچے درجے کا سلاب ریکارڈ  کیا جا رہا ہے۔

 کشمیر سے آنے والے تمام دریاؤں اور برساتی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہو گئی ہے۔