ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دو گھنٹوں میں کئی شہروں میں تھندر سٹارم کی پیشین گوئی

Thunderstorm forecast, Weather update, Pakistan weather forecast, City42

سٹی42: آئندہ دو گھنٹوں میں اسلام آباد راولپنڈی، میرپور ،مری اور مری سے ملحق گلیات کے علاقوں میں تھنڈرسٹارم آنے کا امکان ہے۔

 میٹ ڈیپارٹمنٹ نے بتایا ہے کہ آئندہ دو سے چار گھنٹوں کے دوران اسلام آباد راولپنڈی، میرپور ،مری، گلیات اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کشمیر وادی نیلم مظفرآباد راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں باغ حویلیاں سدھانوتی ،کوٹلی بھمبر  اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

میٹ دیپارٹمنٹ کے مطابق نارووال سیالکوٹ، لاہور، قصور، جہلم، شیخوپورہ، حافظ آباد، گوجرانوالہ اور گجرات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا خطرہ ہے۔

ہزارہ ڈویژن کے علاقوں مانسہره بری پور میں بھی  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

عوام خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔