ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پسرور کاحفاظتی بند ٹوٹ گیا، پانی شہر کی طرف آنے لگا

Pasrur flood, Dake Nullah flooding, City42

سٹی42:  پسرور کے علاقہ میں نالہ ڈیک میں اونچے درجے کا سیلاب  برقرار ہے۔ اس دوران ایک حفاظتی بند ٹوٹنے کی وجہ سے سیلاب کا پانی پسرور شہر کی طرف آنا شروع ہو گیا ہے۔ 

پسرور سے آنے والی اطلاعات کے مطابق آمین شاہ کے مقام سے بند ٹوٹے ہونے کی وجہ سے پانی پسرور شہر کی جانب آنا شروع  ہو چکا ہے۔

پسرور کے درجنوں نواحی دیہات اور سینکڑوں ایکڑ زرعی اراضی زیر آب آگئے ہیں۔

نالہ ڈیک میں شدید سیلاب کی وج سے پسرور میں کئی دنوں سے تباہی آئی ہوئی ہے۔ سینکڑوں گاؤں پانی کی نذر ہو چکے ہیں اور ہزاروں افراد اس وقت سرکاری کیمپوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔ رابطہ سڑکین بری طرح ٹوٹ پھوٹ چکی ہیں۔

 

 
 

 تحصیل ظفروال، نارووال، پسرور میں بجلی کی فراہمی معطل، ایکسین واپڈا


اورنگ زیب بیگ پسرور