کسٹمز اینٹی سمگلنگ کی بڑی کارروائی، سمگل شدہ ایئر کنڈیشنرز برآمد

کسٹمز اینٹی سمگلنگ کی بڑی کارروائی، سمگل شدہ ایئر کنڈیشنرز برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی: کسٹمز اینٹی سمگلنگ کی جانب سے بڑی کارروائی، ایم ایس تنویر اینڈ کمپنی کے گودام سے 2ہزار7سو سمگل شدہ ایئرکنڈیشنرز برآمد کر لیے۔

کسٹمز اینٹی سمگلنگ کی ٹیم نے کلکٹر فیض احمد کی خفیہ اطلاع پر سلامت پورہ کے علاقے میں کارروائی کی، کسٹمز حکام کے مطابق گودام سے برآمد ہونے والے سمگل شدہ ایئر کنڈیشنرز کی مالیت 12 کروڑ روپے سے زائد ہے، ایم ایس ملک اینڈ کمپنی اور ایم ایس مون لائٹ کمپنی کے مالک نے سلامت پورہ میں ایم ایس تنویراینڈ کمپنی کا گودام کرائے پر لے رکھا تھا۔ ایم ایس ملک اینڈ کمپنی کے مالک مجید خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:کالا شاہ کاکو: کسٹمز اینٹی سمگلنگ کی بڑی کارروائی،سمگل شدہ کپڑہ برآمد
کسٹمز اینٹی سمگلنگ کی ٹیم نے ڈپٹی کلکٹر معظم رضا کی سربراہی میں کارروائی کی ہے۔ سپرنٹنڈنٹ آغا قدیر حیدر اورانسپکٹر شاہد بھٹی چھاپہ مار ٹیم میں شامل تھے۔