کالا شاہ کاکو: کسٹمز اینٹی سمگلنگ کی بڑی کارروائی،سمگل شدہ کپڑہ برآمد

کالا شاہ کاکو: کسٹمز اینٹی سمگلنگ کی بڑی کارروائی،سمگل شدہ کپڑہ برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی:کسٹمز اینٹی سمگلنگ کی بڑی کارروائی،پشاور سے سمگل شدہ کپڑے، اے سی، ہارڈویئرمصنوعات، صابن کی بھاری کھیپ لے کر لاہورآنے والا ٹرالر تحویل میں لے لیا، ایک ہفتہ میں دس کروڑ روپے سے زائد مالیت کی گاڑیاں، ایرانی تیل، مونگ پھلی کی بھاری کھیپ ضبط کی گئی ہے۔

پشاور سے آنے والے ٹرالر کو کالا شاہ کاکو کے قریب روکا گیا جس میں افغان ٹرانزٹ کے نام پرلایا گیا سامان تھا، اس میں گل زمان سمگلر کا کپڑا، اے سی،ہارڈویئر مصنوعات اور صابن لاہور منتقل کی جارہی تھی، کلکٹر کسٹمز فیض احمد کی خفیہ اطلاع پر سامان ضبط کر لیا گیا ہے۔کسٹمز ٹیم نے گزشتہ ایک ہفتہ میں دو سمگل شدہ کاریں، اور دو اے سی کوسٹرزاور ایرانی تیل لے کر کوئٹہ سے آنے والا نبی بخش کا ٹرک بھی ضبط کرلیا، اسی طرح کوئٹہ سے چودہ ٹن مونگ پھلی لانے والا ٹرک بھی پکڑ لیا۔

کسٹمز ٹیم میں ایڈیشنل کلکٹر طیبہ معید کیانی، ڈپٹی کلکٹر معظم رضا، سپرنٹنڈنٹ ناصر تارڑ،انسپکٹر سجاد بخاری، سعید رندھاوا،عبدالرحمٰن بٹ شامل تھے۔

کسٹمز کے ویئرہاؤسز میں سمگل شدہ سامان رکھنے کی جگہ کم پڑگئی ہے، لیکن بارڈرز پر سختی نہ ہونے کی وجہ سے سمگل شدہ سامان مختلف شہروں سے گزر کر لاہور تک پہنچ رہا ہے۔