مارگلہ ہائیکنگ ٹریلز کی مزید حفاظت کے لیے ہلز پر سیکیورٹی بڑھا رہے، محسن نقوی

 مارگلہ ہائیکنگ ٹریلز کی مزید حفاظت کے لیے ہلز پر سیکیورٹی بڑھا رہے، محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی نے اسلام آباد میں مارگلہ ہائیکنگ ٹریلز کے ساتھ خاص طور پر غیر ملکی ہائیکنگ کے شوقین افراد کیلئے سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کے منصوبوں کا اعلان کردیا۔

  وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے  کہ  مارگلہ ٹریل گشت  کا مقصد مارگلہ پہاڑیوں کے قدرتی راستوں کی حفاظت کرنا ہے جس میں غیر ملکیوں کے  پیدل سفر کرنے والوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

 اُنہوں نے بتایا کہ  وہ مارگلہ کی پہاڑیوں کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کیلئے مارگلہ ٹریل گشت شروع کر رہے ہیں۔غیر ملکیوں کے لیے مارگلہ ہائیکنگ ٹریلز کی مزید حفاظت کے لیے پولیس ٹریل موٹر سائیکلیں، پولیس گھوڑے اور سپاہی پیدل گشت پر تعینات ہوں گے۔