محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس میں ضرورت کے مطابق نفری پوری کرنے کی ہدایت کر دی

Mohsin Naqvi, Islamabad Police, City42 , Ali Nasir Rizvi, IG Islamabad, New recruitment, Interior Minister
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: اسلام آباد پولیس میں نئے آئی جی کی تعیناتی کے بعد  وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس میں ضرورت کے مطابق پولیس افسران اور  ماتحت اہلکاروں  کی نفری پوری کرنے کی ہدایت  کر دی۔

وزیر داخلہ  نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس میں موجود سئینر افسران کے تبادلوں کی درخواستوں پر بھی معاونت کریں گے۔اگر کوئی  پولیس افسر   دوسرے صوبے میں تعینات ہونا چاہتا ہے تو اس کی بھی مدد کی جائے گی۔

وزیر داخلہ  محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں کرائم  کم کرنا  ان کا اولین ٹاسک ہے۔

  محسن نقوی  نے کہا کہ اسلام آباد  پولیس کے آئی جی علی ناصر رضوی دن رات کام کرنے والے افسر ہیں۔  عوام کی سیکیورٹی اور سہولت اولین ترجیح ہے ۔

معلوم ہوا ہے کہ اسلام آباد پولیس کے دو سئینر افسران نے رخصت اور تبادلے کی درخواستیں دے رکھی ہیں ۔ ڈی آئی جی  محمد اویس اور ڈی آئی جی حسن رضا اپنے دفاتر بھی نہیں آ رہے