تحریک انصاف کے مقابلہ میں جماعت اسلامی کا بھی مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف کے مقابلہ میں جماعت اسلامی کا بھی مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابوبکر شیخ: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا 13 مئی کو مینار پاکستان میں جلسہ عام کا اعلان، انکا کہنا ہے کہ شاندار جلسہ کی گواہی مینار پاکستان خود دے گا۔ پورے ملک سے متحدہ مجلس عمل کے ساتھ ایک ہی فلیٹ فارم سے الیکشن لڑیں گے۔

 پڑھنا مت بھولئے: تحریک انصاف کے مقابلہ میں پیپلز پارٹی نے 5 جلسوں کا اعلان کردیا

منصورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ اب اصل وقت آیا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کا الڑاساؤنڈ ہونا چاہیے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ پرانے بندوں کو صاف ستھرا کرکے اپنی جماعتوں میں شامل کر لیا جاتا ہے۔ کسی بھی سیاسی پارٹیوں کو واشنگ مشین کا کردرا ادا نہیں کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:  ن لیگ نے انتخابی مہم کے حوالے سے نیا لائحہ عمل تیار کرلیا

امیر جماعت اسلامی  کا متحدہ مجلس عمل کے ساتھ ملکر ایک ہی پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ، فنڈز اکٹھا کرنے کی مہم کا بھی آغاز کر دیا گیا۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے عوام کے ہاتھوں میں ورلڈ بینک کے قرضوں کی ہتھکڑیاں ڈالی ہوئی ہیں۔ عوام کو پورے پانچ سال عزت کی زندگی اور عزت کے نوالے سے محروم رکھا گیا۔