ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جماعت اسلامی کا احتجاج جاری، 30 روز بعد بھی مال روڈ پر دھرنا برقرار

جماعت اسلامی کا احتجاج جاری، 30 روز بعد بھی مال روڈ پر دھرنا برقرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طلحہ اشرف:لاہور میں جماعت اسلامی کی جانب سے پٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف فیصل چوک مال روڈ پر جاری دھرنا 30ویں روز میں داخل ہوگیا، تاہم شرکاء کی تعداد کم رہی اور دھرنے کے باعث سڑک ٹریفک کیلئے بدستور بند ہے۔

فیصل چوک پر دھرنے کے مقام پر ٹینٹ اور کرسیاں موجود ہیں جبکہ جماعت اسلامی نے مطالبات منظور ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

دوسری جانب حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان پٹرولیم لیوی کے معاملے پر مذاکرات بھی جاری ہیں۔

مال روڈ پر دھرنا جاری رہنے کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہورہی ہے۔