ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبہ بھر میں 736 غیر فعال واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کا کام تیز کرنے کی ہدایت

صوبہ بھر میں 736 غیر فعال واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کا کام تیز کرنے کی ہدایت
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب:پنجاب صاف پانی اتھارٹی کے ہیڈ آفس میں اہم اجلاس ہوا، جس کی صدارت سی ای او ذوالفقار احمد بھون نے کی۔ اجلاس میں کنٹریکٹرز اور کنسلٹنٹس نے شرکت کی۔

اجلاس میں صوبہ بھر میں 736 غیر فعال واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کے کام کو تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔

سی ای او ذوالفقار احمد بھون نے کہا کہ رواں سال کے اختتام تک تمام غیر فعال واٹر فلٹریشن پلانٹس بحال کردیئے جائیں گے۔

انہوں نے کنٹریکٹرز اور کنسلٹنٹس کو بحالی کا کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے بحال کیے گئے تمام فلٹریشن پلانٹس کی جی پی ایس تصاویر لازمی شیئر کرنے کا حکم دیا۔

اجلاس میں مزید نئے تعمیر ہونے والے واٹر فلٹریشن پلانٹس کے ڈیزائن پر بھی مشاورت کی گئی۔

سی ای او ذوالفقار احمد بھون نے کہا کہ واٹر فلٹریشن پلانٹس کو سولر پاور بیک اپ سے منسلک کیا جائے گا، جس سے فلٹریشن پلانٹس کے آپریشنل اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی۔