تحریک انصاف کے مقابلہ میں پیپلز پارٹی نے 5 جلسوں کا اعلان کردیا

تحریک انصاف کے مقابلہ میں پیپلز پارٹی نے 5 جلسوں کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان سعدیہ: سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے دوستی کی آڑ میں کھلواڑ کیا، اب پیغامات بجھوا رہے ہیں۔ لاہور میں پانچ جلسے کرنے کا بھی اعلان کر دیا۔

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سابق وزیراعظم نواز شریف پر ایک بار پھر برس پڑے۔ بولے کہ ن لیگ کو حکومت نہ ہی بنانے دیتے لیکن سوچا کہ جمہوریت چلتی رہے۔   نواز شریف اب پیغام بجھوا رہے ہیں لیکن ان پر واضح کردیا کہ اب جنت میں بھی ان کے ساتھ نہیں جانا۔

اسے بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کارکنان آج مینار پاکستان پر چاند رات منائیں گے

لاہور میں ٹکٹ ہولڈر کے ساتھ اجلاس میں بولے کہ نواز شریف اڈیالہ جیل کی صفائی کروا رہے ہیں، لیکن انہیں شاید علم نہیں کہ لانڈھی جیل ہی نہ جانا پڑ جائے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے پرویز مشرف کیساتھ ڈائیلاگ کیا تو سب مخالف تھے، مگر جب میں نے اسے نکالا تو لوگوں کو سمجھ ہی نہیں آرہی تھی کہ کیا ہورہا ہے۔ سابق صدر نے کہا کہ جب پرویز مشرف آخری تقریر کررہا تھا، تو بھی بعض لوگ کہہ رہے تھے کہہ یہ پھر مارشل لاء لگادے گا۔ صرف میں جانتا تھا کہ کیا ہورہا ہے۔سابق صدر نے سیاسی حریفوں کو ٹف ٹائم دینے کے لئے لاہور میں پانچ جلسے کرنے کا اعلان بھی کردیا ہے۔

دوسری جانب آصف علی زرداری سے بھیرہ کی ممتاز سیاسی شخصیت ضلع کسان بورڈ کے صدر اور ناظم چوہدری شوکت حیات نے بلاول ہاﺅس لاہور میں ملاقات کرکے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: پیپلزپارٹی بہت جلد پنجاب میں اپنا مقام واپس حاصل کرے گی: ذکاء اشرف

چوہدری شوکت حیات نے کہا کہ ملک میں صرف پاکستان پیپلزپارٹی ہی کسان دوست پارٹی ہے اور کسانوں کو یقین ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کسانوں کے لئے منصفانہ پالیسیوں پر عمل کرے گی۔  آصف علی زرداری نے چوہدری شوکت حیات کی پیپلزپارٹی میں شمولیت پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کسانوں کے حقوق کا تحفظ کیا ہے اور اصولی طور پر چاہتی ہے کہ کسان معاشی طور پر ترقی حاصل کرکے جدید طرز پر زراعت کو فروغ دیں۔

پڑھنا مت بھولئے:تحریک انصاف جلسہ، ہوم ڈیپارٹمنٹ کے فول پروف سکیورٹی دینے کے احکامات جاری

 انہوں نے کہا کہ زراعت ہماری معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کسانوں کی مکمل حوصلہ افزائی کرے گی تاکہ وہ ملک کو خوراک میں خودکفیل کرنے کے لئے اس اعتماد کے ساتھ کام کریں تاکہ ان کی محنت کی قدر کی جائے گی اور ان کی پیداوار کی مناسب قیمت ملے گی۔

یہ بھی دیکھیں: