ن لیگ نے انتخابی مہم کے حوالے سے نیا لائحہ عمل تیار کرلیا

ن لیگ نے انتخابی مہم کے حوالے سے نیا لائحہ عمل تیار کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ذیشان صفدر: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی این اے 129 میں لیگی کارکنان سے میٹنگ، نون لیگ کی انتخابی مہم کے حوالے سے نیا لائحہ عمل بنایا گیا۔ ناراض کارکنان کو منانے کا ٹاسک حمزہ شہباز کے سپرد کردیا گیا۔

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق انفنٹری روڈ فاروق ہال میں حلقہ این اے ایک سو انتیس میں سیاسی سرگرمی کا جائزہ  لینے کیلئے میٹنگ کی گئی۔ جس کی صدارت وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کی۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: تحریک انصاف کے مقابلہ میں پیپلز پارٹی نے 5 جلسوں کا اعلان کردیا

علاوہ ازیں لارڈ میئر کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے خواجہ سعد رفیق کا استقبال کیا۔ جس میں حلقے کے تمام لیگی ممبرز نے شرکت کی۔ میٹنگ میں لیگی کارکنوں کو انتخابی مہم کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور اگلہ لائحہ عمل طے کیا گیا۔

پڑھنا مت بھولئے: تحریک انصاف جلسہ، ہوم ڈیپارٹمنٹ کے فول پروف سکیورٹی دینے کے احکامات جاری

دوسری طرف سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف  کی زیر صدارت مسلم لیگ نون کا اہم اجلاس جاتی امرا میں ہوا۔ جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف، مسلم لیگ نون کی سینئر رہنما مریم نواز اور پرویز رشید شریک ہوئے۔

 اجلاس میں بجٹ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ علاوہ ازیں ناراض کارکنان کو منانے کا ٹاسک حمزہ شہباز کے سپرد کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پارٹی کے بڑے اس بات پر متفق دکھائی دیئے کہ ناراض پارٹی رہنماوں اور کارکنوں کو فوری طور پر پارٹی کو فعال کرنے کا ٹاسک دیکر ان کے تحفظات بھی دور کیئے جائیں ۔

دوسری جانباجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال سمیت نیب کیسز،  نگران سیٹ اپ، آئندہ کی انتخابی حکمت عملی بھی طے کی گئی، مسلم لیگ ن جلد بڑے شہروں میں جلسے کریگی، جسکا ایک دور رمضان سے پہلے اور دوسرہ دور عید کے بعد شروع ہوگا۔