طلحہ اشرف:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اسلام آباد جانے کا اعلان کردیا ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ امید ہے حکومت اسلام آباد جانے میں کوئی رکاوٹیں نہیں ڈالے گی۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس اس بات کا کوئی جواب نہیں کہ سود کی شرح کم کیوں نہیں کی جارہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مجبور ہوکر ریلیف پیکیج کا اعلان کرچکی ہے، تاہم عوام کو مزید ریلیف دینے کے لیے اقدامات ضروری ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پٹرولیم لیوی کا فوری خاتمہ ہونا چاہیے، جبکہ سود کی شرح میں بھی فوری طور پر 3 فیصد کمی کرنا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا احتجاج جاری ہے اور ملک بھر میں 40 مقامات پر دھرنے دیے جارہے ہیں۔