ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوات میں ڈوبنے والے بے بسی کی تصویر ، بچانے والوں کی ترجیحات ہی کچھ اور: شاہدآفریدی

 Swat River Disaster, Rescue1122, KPK Government, City42
کیپشن:  آج دریائے سوات کا سیلابی ریلا 17 سیاحوں کو بہا لے گیا، 9 افراد جاں بحق ہو گئے، چار لاپتہ ہیں۔. اس سانحہ کے بعد شاہد آفریدی نے کہا، بچانے والوں کی ترجیحات کچھ اور ہیں۔


 
 

 کرکٹر شاہد آفریدی نے دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کے واقعے پر  خیبر پختونخوا حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

 ایکس پر پوسٹ شاہد آفریدی  نے لکھا،  دریائے سوات میں ڈوبنے والے معصوم لوگ آخری لمحے تک بے بسی کی تصویر بن کر یہ انتظار کرتے رہے کہ شاید کوئی انہیں بچا لے گا۔ مگر انہیں اندازہ نہیں تھا کہ جن کی یہ ذمہ داری ہے، ان کی ترجیحات کچھ اور ہیں۔

 
 آج دریائے سوات  کے اندر ایک مختصر خشک ٹیلے پر جا کر تفریح کرنے والے  17 سیاحوں کو  پانی کا اچانک آنے والا ریلا بہا لے گیا۔ ٹیلے پر موجود افراد مدد کے لئے پکارتے رہے لیکن کوئی ان کی مدد کے لئے نہین گیا، ریسکیو 1122 کے اہلکار اس وقت آئے جب ریلے نے اس خشک ٹیلے کو نگل لیا تھا اور اس پر کھڑے تمام افاد کو بہا کر ساتھ لے گیا تھا۔ ریسکیو اہلکاروں نے سخت جدوجہد کر کے  9 افراد کی لاشیں تلاش کر لیں اور 4 کو دریا میں سے زندہ نکال لیا۔  چار  بدقسمت اب تک لاپتہ ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق صبح ناشتے کے بعد سیاحوں نے تصویریں لینے کے لیے دریا کے خشک حصے کا رخ کیا، اچانک بے رحم موجوں نے گھیر لیا ، لوگ جان بچانے کے لیے ٹیلے پر چڑھ گئے، مدد کے لیے پکارتے رہے لیکن دریا کا بہاؤ اتنا تیز تھا کہ کوئی اس کے سامنے ٹھہر نہ سکا۔

لوگوں کو بچانے کی مقامی افراد کی کوششیں بھی ناکام ہوگئیں، ڈوبنے والوں میں 10 کا تعلق سیالکوٹ، 6 کا مردان اور ایک سوات کا رہائشی تھا۔