ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گاڑیوں کے مفت ایمیشن ٹیسٹ کی  آخری تاریخ میں توسیع

Emission testing, Punjab Chief minister, Maryam Nawaz, automobiles emissions pollution
کیپشن: آج پنجاب کی سی ایم نے مفت ٹیسٹنگ کی سہولت  مزید آٹھ ہفتوں کے لئے بڑھا دی ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پنجاب نے مفت اخراج کی جانچ کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کردی.
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے گاڑیوں کے اخراج کی مفت جانچ کی آخری تاریخ میں توسیع کی منظوری دے دی ہے جس سے شہری 31 اگست 2025 تک  اس مفت سروس سے مستفید ہو سکیں گے۔  پنجاب کی حکومت سڑکوں پر گاڑیوں سے پھیلنے والی آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لئے گاڑیوں سے فاسد مادوں کے اخراج کی ٹیسٹنگ اور کنٹرول کا سخت نظام نافذ کر رہی ہے۔ فی الحال حکومت نے شہریوں کو اپنی گاڑیوں کی ایمیشن ٹیسٹنگ مفت کروانے کی سہولت فراہم کر رکھی ہے جو ختم ہونے کے بعد شہریوں کو خود پرائیوٹ ذرائع سے یہ تیسٹنگ کروا کر اپنی  گاڑیوں کے  فاسد مادوں کے اخراج لمٹ سے نیچے ہونے کے سرٹیفیکیٹ حاصل کرنا ہوں گے۔ آج پنجاب کی سی ایم نے مفت ٹیسٹنگ کی سہولت  مزید آٹھ ہفتوں کے لئے بڑھا دی ہے۔

 پنجاب حکومت کی ڈیڈ لائن کے مطابق اخراج ٹیسٹنگ سسٹم (ETS) کی مفت سروس  30 جون کو ختم ہونے والی تھی، جس کے بعد حکومت نے لاہور بھر میں پرائیویٹ گاڑیوں کے ڈیلرشپ پر  ایمیشن ٹیسٹ کی ذمہ داری منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ نجی ٹیسٹ پر اخراجات ہونا لازمی  امر ہے۔

شہریوں کی درخواست پر وزیر اعلیٰ مریم نواز نے  ایمیشن ٹیسٹ مفت کرنے  کی سہولت میں اگست کے آخر تک توسیع دے دی ہے۔سی ایم مریم کی منطور کردہ نئی توسیع کے ساتھ، مفت ٹیسٹنگ سروس اگست کے آخر تک جاری رہے گی، جس سے عوام کو بغیر کسی قیمت کے اپنی گاڑیوں کا ایمیشن ٹیسٹ کروانے کے لیے مزید وقت ملے گا۔

قبل ازیں، ماحولیات کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے محکمے کے سیکرٹری، راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ ایک بار مفت سروس ختم ہونے کے بعد، ETS سے متعلقہ آپریشنز شہر میں کام کرنے والی تمام گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کی مجاز ڈیلرشپ کو آؤٹ سورس کر دی جائیں گی۔

یہ ڈیلرشپ ETS مشینوں سے لیس ہوں گی اور ٹیسٹ کرنے کے لیے تربیت یافتہ عملہ مہیا کریں گی۔  ان سہولیات پر 400 روپے فی ٹیسٹشہریوں کو روپے ادا کرنے ہوں گے۔

ڈیپارٹمنٹ نے اس بات پر زور دیا تھا کہ اس حکمت عملی کا مقصد گاڑیوں کے اخراج کی جانچ پڑتال کے عمل کو بڑھانا ہے، لاہور میں ہوا کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔ راجہ جہانگیر انور نے نوٹ کیا کہ سروس کو پرائیویٹ ڈیلرشپ پر منتقل کرنے سے کارکردگی میں بھی اضافہ ہوگا اور گاڑیوں کے مالکان کے لیے یہ عمل مزید آسان ہوگا۔