ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں پری سموگ سیزن کی تیاریاں تیز،دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں و بھٹوں کی چیکنگ کا فیصلہ

پنجاب میں پری سموگ سیزن کی تیاریاں تیز،دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں و بھٹوں کی چیکنگ کا فیصلہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:ادارہ تحفظ ماحول پنجاب نے پری سموگ سیزن کے لیے تیاریاں تیز کر دیں۔ ڈی جی ماحولیات پنجاب عبداللہ نیئر شیخ کی زیر صدارت فیلڈ افسران کا اہم اجلاس ہوا، جس میں آلودگی کے خلاف کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔

ڈی جی ماحولیات نے فیلڈ افسران کو دھواں چھوڑنے والے صنعتی یونٹس، اینٹوں کے بھٹوں اور دیگر آلودگی پھیلانے والے ذرائع کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی ہدایت کر دی۔

عبداللہ نیئر شیخ نے کہا کہ کوئی بھی اینٹوں کا بھٹہ زیگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے نہیں دیا جائے گا، جبکہ زیگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

صنعتی یونٹس میں ایمیشن کنٹرول سسٹم کی تنصیب اور اس کی مؤثر فعالیت یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں، بھٹوں اور دیگر ذرائع کی مسلسل مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں فیوجیٹو ڈسٹ یعنی اڑتی گرد و غبار کے تدارک کے لیے بھی سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔ تعمیراتی مقامات، ریت اور دیگر میٹریل سے اٹھنے والی گرد پر کڑی نظر رکھنے اور تعمیراتی مقامات پر پانی کے چھڑکاؤ سمیت ڈسٹ کنٹرول اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

دھواں چھوڑنے والی ٹرانسپورٹ اور ہیوی ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے خلاف کارروائی مزید مؤثر بنانے کے لیے ٹریفک اور متعلقہ محکموں کے تعاون سے چیکنگ کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

کھلے عام کچرا یا دیگر مواد جلانے کے واقعات کی روک تھام، آلودگی کے ہاٹ اسپاٹس کی مسلسل نگرانی اور شہریوں کی شکایات پر فوری کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈی جی ماحولیات نے پری سموگ ایکشن میں آگاہی، مانیٹرنگ اور انفورسمنٹ بیک وقت جاری رکھنے جبکہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے ساتھ مؤثر رابطہ کاری یقینی بنانے کا حکم دیا۔