سرکاری ریسٹ ہائوس میں ویڈیو ڈانس کے بعد گل پنرا کی تصاویر بھی وائرل

سرکاری ریسٹ ہائوس میں ویڈیو ڈانس کے بعد گل پنرا کی تصاویر بھی وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:سرکاری ریسٹ ہائوس میں ویڈیو ڈانس کے بعد گل پنرا کی تصاویر بھی وائرل ہوگئیں۔

چند روز قبل خیبر پختون خواں کے علاقے لنڈی کوتل کے  ڈپٹی کمشنر کے ریسٹ ہائوس میں معروف پشتو گلوکارہ گل  پنرا  نے ٹک ٹاک ویڈیو بنائی تھی جو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ،اس پر ایکشن لیتے ہوئے ڈی سی محمود اسلم کی جانب سے معاملہ کی تحقیقات کا حکم دیا گیا تھا۔بعد ازاں لنڈی کوتل ڈپٹی کمشنر کے ریسٹ ہائوس میں بنائی جانے والی ویڈیو پر انکوئری رپورٹ مکمل کرکے خیبر پی کے چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز کو بھیجوادی گئی تھی۔

گزشتہ کئی روز سے خبروں میں رہنے کے بعد اب پشتو گلوکارہ کی تصاویر سامنے آئی ہیں جو خاصی مقبول ہو رہی ہیں ،اپنی دلکش تصاویر کو سوشل میڈیا کے اپنے ٹویٹر اکائون نٹ پر ڈالتے ہوئے انہوں نے انگریزی مثال کو کیپشن کے طور پر استعمال کیا،ان تصاویر میں گل پنرا نے خوبصورت شلوار قمیض زیب تن کر رکھی ہے اور اس کے ساتھ چشمے کا بھی استعمال کیا ہو جو کہ انکی خوبصورتی کو مزید بڑھا رہا ہے۔

گلوکارہ کو کسی ہوٹل نما عمارت کے باہر بیٹھے ہوئے دیکھاجا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان تصاویر کو بیحد پسند کیا گیا ہے جبکہ کچھ لوگ وائرل ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے اس پر تنقید بھی کر رہے ہیں۔

واضح رہے ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیاتھا کہ ضلعی انتظامیہ کا گل پانڑہ کی ٹِک ٹاک ویڈیو سے کوئی لینا دینا نہیں۔انتظامیہ کا اس معاملے کی تحقیقات کے بعد کہناتھا کہ کسی بھی سرکاری افسر سے اس ویڈیو کے متعلق کوئی اجازت یا رائے نہیں لی گئی تھی، گلوکارہ گل پانڑہ اپنے اہلخانہ سے ملنے آئی تھیں اور سرکاری رہائش گاہ میں آنے پر پروٹوکول کا کوئی سوال نہیں اٹھتا۔

معاملہ سامنے آنے پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مہمانوں کا استقبال کیا جاتا ہے مگر ایسے بغیر اجازت کسی کو سرکاری عمارت میں داخل ہونے اور پھر ٹِک ٹِک ویڈیوز بنانے کی اجازت نہیں۔ انکا مزیدکہنا تھاکہ واقعے میں ملوث پائے جانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی

Azhar Thiraj

Senior Content Writer