کراچی میں لڑکی کو قتل کرکے نوجوان کی خودکشی کا واقعہ،ویڈیو منظرعام پر آگئی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

انوشے جعفری: کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آبادمیں  خاتون کے قتل کے بعد نوجوان کی خودکشی کے واقعے سے متعلق ویڈیو  منظرعام پر آگئی۔

واقعے سے پہلے کے مناظر کی سی سی ٹی وی فوٹیج  سٹی 21 نے حاصل کرلی ،سی سی ٹی وی میں گولیوں کی آوازیں واضح سنی جاسکتی ہیں۔

 فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ واقعے سے پہلے آفس میں صاف ستھرائی کرنے والا شخص سوفے پر لیٹا ہوا تھا ،اچانک سے دروازہ پیٹنے کی آواز آئی ،تھوڑی دیر بعد گولیاں چلنے کی آواز آئی ،گولیوں کی آواز سنتے ہی صفائی کا کام کرنے والا آفس بوائے اٹھ کر بھاگا۔

 ویڈیو میں مزید دیکھا جا سکتا ہے کہ فائرنگ کی آوازیں سنتے ہی آفس میں بھگدڑ مچی جبکہ ایک لڑکی بھی نکل کر آفس سے روڈ کی طرف بھاگی،لڑکی کے بعد آفس میں کام کرنے والا ایک لڑکا بھی باہر بھگا۔

 پولیس کے مطابق  دونوں ڈر کی وجہ سے باہر بھاگے ،برہان نے پہلے 4 گولیاں لڑکی کو ماری پھر ایک گولی خود کو ماری. واقعے کی مزید سی سی ٹی وی سامنے نہیں آسکی،آفس میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کا کارڈ فل ہونے کی وجہ سے کچھ ریکارڈ نہیں ہوا۔

 پولیس کا کہناہے کہ  خودکشی کرنے والے لڑکے کے گھر والوں نے لڑکی کے گھر رشتہ بھیجا تھا،برہان اور لڑکی کا سی ڈی آر میں کوئی رابطہ سامنے نہیں آیا,  ممکن ہے لڑکی اور لڑکے کا واٹس ایپ کا کسی ایپلیکیشن پر رابطہ ہوا ہو  جبکہ  واقعے کی تفتیش جاری ہے۔