میڈیا جرم کی نشاندہی کرے، جرائم پیشہ عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا ہمار ا کام ہے،ڈی آئی جی آپریشنز

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان  ملک: ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے میڈیا نمائندگان  سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ہمارے لیے کان اور آنکھ کی حیثیت رکھتا ہے۔ 

اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ میڈیا جرم کی نشاندہی کرے، جرائم پیشہ عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا ہمار ا کام ہے۔میڈیا کی تنقید کو اصلاح کے طور پر لینے پر یقین رکھتا ہوں۔میڈیا اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے،  آپ مسائل کی  نشاندہی کریں، بیخ کنی میں کوئی کوتاہی نہیں ہو گی اور مظلوم کی طرف بڑھتے ہوئے ہاتھ کو روکنا لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پبلک اور میڈیا کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر طرف سے کھلے ہیں۔