ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹر وے پولیس کے ساتھ ایک اور قانون شکن خاتون کی بدتمیزی،  ویڈیو وائرل

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب سیف: موٹر وے پولیس قانون توڑنے والی با اثر خواتین کے سامنے  بے بس ہو گئی۔موٹر وے پر قانون توڑنے  اور  پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرنے والی ایک اور خاتون کی  ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ 
ایم ٹو موٹر وے پر  کلر کہار انٹرچینج کے قریب سفر کے دوران قانون شکنی کرنے والی خاتون کو روکا گیا تو خاتون نے موٹروےپولیس اہلکارون کے ساتھ نہ صرف بدتمیزی کی بلکہ جرمانہ بھی ادا کئے بغیر چلی گئی۔  

معلوم ہوا ہے کہ  خاتون ڈرائیور انتہائی لاپروائی اور تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہی تھی۔

اس گاڑی میں موجود خواتین  ڈرائیور کو اوور سپیڈنگ اور خطرناک ڈرائیونگ  کرنے پر روکا گیا تھا  ۔ یہ  خواتین موٹروے پولیس افسران سے بد تہذیبی  سے پیش ائیں اور مسلسل موٹروے بلاک کرنے کی دھمکیاں دیتی رہیں ۔

 موٹروے پولیس افسران کے  مہذب انداز سےسمجھانے کے باوجود خواتین نے اپنا رویہ برقرار رکھا اور مسلسل مختلف قسم کے دباؤ ڈالتی رہیں۔ 

یہ  خواتین ٹریفک وائلیشن پر جرمانے کیے بغیر وہاں سے چلی گئیں۔  موٹروے پولیس کی جانب سے اس واقعہ کے بعد قانون کی وائلیشن کرنے اور بدتمیزی کرنے پر  مزید قانونی کاروائی جاری ہے۔

اس دوران اس واقعہ کی ایک ویڈیو کسی نے سوشل پلیٹ فارم پر ڈال دی ہے جو اس وقت وائرل ہو رہی ہے۔