پاکستان بنگلہ دیش مدمقابل، دوسرے میچ پر شائقین کا جوش وخروش بڑھ گیا

پاکستان بنگلہ دیش مدمقابل، دوسرے میچ پر شائقین کا جوش وخروش بڑھ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:شاہینوں کی پہلے ٹی ٹوئینٹی میں شاندار پرفارمنس، دوسرے میچ پر شائقین کا جوش وخروش بڑھ گیا لاہوریوں نے فیملیز کے ہمراہ میچ دیکھا فیس پینٹنگز قومی پرچم اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے سٹیڈیم گونج اٹھا، بنگلہ دیش کی ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری۔

بنگالی ٹائیگرز اور گرین شرٹس کا خون فرمانے بچے بڑے سبھی تیاری کے ساتھ سٹیڈیم پہنچے، ٹی ٹوئینٹی میں فخر زمان سبھی کے پسندیدہ کھلاڑی قرار پائے، سپورٹرز نے قومی پرچم تھامے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور شاہینوں کا خوب لہو گرمایا۔

فیملیز کے ہمراہ آنے والے بچوں کا جوش وخروش بھی قابل دید رہا، کرکٹ شائقین کا کہنا ہے پاکستان نے مخالف ٹیم کو ٹف ٹائم دیا امید ہے کہ سیریز کی کامیابی کا سہرا پاکستانی ٹیم کے سر جائے گا۔

 ٹی ٹونٹی سیرز کا دوسرا میچ آج ہونے جا رہا ہے میچ کولے کر شائقین کرکٹ پر جوش نظر آرہے ہیں بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی کافی پر امید ہیں کہ اج کا میچ بھی پاکستان جیتے گا۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو شکست دیکر سیریز میں دو صفر سے برتری حاصل کی تھی، شائقین کرکٹ کہتے ہیں سری لنکا کے بعد بنگلہ دیش کے خلاف بہترین انتظامات کے ساتھ سیریز کا انعقاد اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان محفوظ اور کرکٹ سے محبت کرنے والا ملک ہے۔

لاہور پولیس کی جانب سے پہلے ٹی ٹونٹی میچ کےموقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے، دس ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو سیکیورٹی ڈیوٹی پرتعینات کیا گیا، پٹرولنگ کے لیے ڈولفن اور پیروکی ٹیمیں موجود تھیں جبکہ رینجرز بھی سیکیورٹی کے لیے موجود ہے۔ سٹیڈیم کے اندراور روٹ پرسیف سٹی کے کیمروں سے سخت مانیٹرنگ کا عمل جاری رہا جبکہ میچ شروع ہونے سے قبل سراغ رساں کتوں کی مدد سے سیکیورٹی کلئیرنس کی گئی۔

 میچ دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین کو چار جگہ پر چیکنگ کے بعد واک تھرو گیٹس سے گزار کرسٹیڈیم کے اندر بھجوایا گیا جبکہ کوئی بھی غیرمتعقہ چیزشائقین کو ساتھ لانے کی اجازت نہیں تھی جبکہ سٹیڈیم کے تمام ملحقہ راستوں کو خاردار تاراور بیرئیر لگا کربند کر دیا گیا۔

سی سی پی او ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ مہمان ٹیم کو سٹیٹ گیسٹ کا رتبہ دیا گیا ہے اور سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ کو شش کریں گے کہ تینوں میچزمیں سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے جائیں تاکہ دنیاکو پیغام دیا جاسکے کہ پاکستان ایک محفوظ اور کرکٹ کے لیے پرامن ملک ہے۔

ڈی آئی جی رائے بابرکا کہنا تھا کہ گزشتہ سریزکی نسبت اب سیکیورٹی مزید بہتربنائی گئی ہے جبکہ پی ایس ایل میں اس سے بھی بہتر انتظامات کیے جائیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer