آئی جی پنجاب کی کھلاڑیوں، میچ آفیشلز، شائقین کرکٹ کو بھرپور سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت

آئی جی پنجاب کی کھلاڑیوں، میچ آفیشلز، شائقین کرکٹ کو بھرپور سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت
کیپشن: IG Punjab Dr. Usman Anwar, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں کی مدد سے سٹیڈیمز، ہوٹلز اور ٹیموں کے روٹ کی مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے۔ 

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کھلاڑیوں، میچ آفیشلز، شائقین کرکٹ کو بھرپور سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ  پنجاب پولیس نے میچز سکیورٹی کیلئے پہلے سے بہتر حکمت عملی تیار کی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ، ضلعی انتظامیہ، سکیورٹی ایجنسیز سمیت تمام اداروں سے کوارڈینیشن مکمل ہے۔

ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ لاہور میں دونوں میچز کی سکیورٹی پر 06 ہزار پولیس افسران و اہلکار فرائض انجام دیں گے،  کھلاڑیوں کی قیام گاہ، روٹس، سٹیڈیمز کے اطراف سرچ، سویپ، کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رکھے جائیں۔ سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں کی مدد سے سٹیڈیمز، ہوٹلز اور ٹیموں کے روٹ کی مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے، 

خواتین شائقین کرکٹ کی سکیورٹی، چیکنگ کیلئے لیڈی پولیس اہلکار تعینات کی جائیں گی۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک کا بلاتعطل بہاؤ، مناسب پارکنگ یقینی بنانے کیلئے ٹریفک پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ ڈولفن سکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ، ایلیٹ فورس ٹیمیں میچز کے دوران موثر پٹرولنگ کریں۔ سٹیڈیمز کے داخلی خارجی راستوں، انٹری گیٹس پر تعینات عملہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئے، شائقین کرکٹ محفوظ ماحول میں میچز سے لطف اندوز ہونے کے لئے پنجاب پولیس کی ہدایات پر عمل کریں۔ 

واضح رہے کہ قذافی سٹیڈیم میں ہونے والا پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کا آج پہلا میچ ہے۔