سٹی 42: لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا، شہر میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوائیں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، آئندہ 24گھنٹوں میں ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ہوا میں نمی کا تناسب 29فیصد ریکارڈ کیاگیا، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 16ویں نمبر پر آ گیا۔
شہر میں فضائی آلودگی بڑھنے لگی، ائیرکوالٹی انڈیکس 112ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے، کم سے کم درجہ حرارت 20 ،زیادہ سے زیادہ 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے میں وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔