ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں کار چوری کی وارداتوں میں 75 فیصد کمی، 7 ماہ میں 37 مقدمات درج

لاہور میں کار چوری کی وارداتوں میں 75 فیصد کمی، 7 ماہ میں 37 مقدمات درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: لاہور میں کار چوری کی وارداتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، رواں سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران کار چوری کے 37 مقدمات درج ہوئے جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 148 مقدمات رپورٹ ہوئے تھے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق سٹی ڈویژن میں گزشتہ سال کار چوری کے 8 مقدمات درج ہوئے تھے جبکہ رواں سال یہ تعداد 3 رہی کینٹ ڈویژن میں گزشتہ سال 30 کاریں چوری ہوئیں جبکہ رواں سال 6 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ سول لائنز ڈویژن میں گزشتہ سال کار چوری کے 18 مقدمات درج ہوئے جبکہ رواں سال 9 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق صدر ڈویژن میں گزشتہ سال کار چوری کے 33 مقدمات درج ہوئے تھے جبکہ رواں سال یہ تعداد 7 رہی اسی ہی طرح اقبال ٹاؤن ڈویژن سے گزشتہ سال 13 کاریں چوری ہوئیں جبکہ رواں سال 2 کار چوری کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں گزشتہ سال کار چوری کے 46 مقدمات درج ہوئے تھے جبکہ رواں سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران 10 وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔