فاران یامین:ایس ایچ او سندر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں لاہور پولیس کو مطلوب 20 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کو دورانِ پٹرولنگ، ناکہ جات اور مختلف ذرائع کی مدد سے کارروائیاں کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان اے اور بی کیٹیگری کے اشتہاری ہیں اور مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار اشتہاری ملزمان ڈکیتی، چوری، 489-ایف اور فراڈ سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔
گرفتار ملزمان میں خرم شہزاد، وقار، مختار، نعیم طارق، مدثر، جواد، طاہر سجاد، محمد ربیع، ارسلان، فیصل رفیق، دلشاد قمر، محمد آصف، عدنان سلیم، عدنان، وقاص ظفر، محمد انور، غلام حسین، ظفر علی، غلام عباس، محمد طیب اور ظفر حیات شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، جبکہ اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں مزید جاری رکھنے کا عزم بھی ظاہر کیا گیا ہے۔